Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 304

By Maulana Wahiduddin Khan

آدمی اگر ایک مگر مچھ کی پیٹھ پر بیٹھ کر دریا کو پار کر رہا ہو تو اس وقت اس کو کیا کرنا چاہئے۔ ایسے وقت میں اس کی بہترین عقلمندی یہ ہوگی کہ وہ دریا کے درمیان مگر مچھ کو نہ چھیڑے۔ وہ بڑا خوشگوار کو اس وقت تک برداشت کرے جب تک دریا پار کر کے ساحل پر نہ پہنچ جاتے۔ دریا کے بیچ میں مگر مچھ کو چھیڑنا ایک طرفہ طور پر اپنی ہلاکت کو دعوت دینا ہے۔ کوئی مگر مچھ کا سوار ایسا نہیں کرے گا کہ وہ دریا کے بیچ میں مگر مچھ کو چھیڑنے لگے۔ مگر ایسے نادان لوگ دنیا میں بہت ہیں جو دریا کے باہر آکر اس سبق کو بھول جاتے ہیں۔ حالانکہ دریا کے باہر بھی "مگر مچھ" ہیں۔ اور دریا کے باہر والے مگر مچھ سے بچنے کا اصول بھی وہی ہے جو دریا کے اندر والے مگر مچھ سے بچنے کا ہے۔ ۱۷ جولائی ۱۹۸۳ ایک تاجر سے بات ہو رہی تھی۔ میں نے کہا کہ ایک سچا داندار کبھی اپنے گاہک سے جھگڑا نہیں کرتا۔ اگر بالفرض کوئی جھگڑا پیدا ہو جاتے تو داندار اس کو ایک طرفہ طور پر ختم کر دیتا ہے۔ چھوٹا داندار اپنے گاہک سے جھگڑا کر سکتا ہے مگر سچا داندار کبھی ایسا نہیں کر سکتا۔ مذکورہ تاجر نے اس سے اتفاق کیا۔ میں نے کہا کہ ایسا ہی معاملہ داعی کا ہے۔ داعی اپنے مدعو سے کبھی جھگڑا نہیں کرتا۔ اور اگر جھگڑا پیدا ہو جائے تو وہ اس کو ایک طرفہ طور پر ختم کرتا ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ داندار کی نظر آدمی کی جیب پر ہوتی ہے اور داعی کی نظر آدمی کے دل پر۔ داندار آدمی کی جیب کو جیتنا چاہتا ہے اور داعی کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ وہ آدمی کے دل کو جیت لے۔ دونوں کے نشانے میں ضرور فرق ہے، مگر دونوں کے طریق کار میں کوئی فرق نہیں۔ ۱۸ جولائی ۱۹۸۲ میں ہمیشہ یہ کوشش کرتا ہوں کہ خطوط کا جواب اختصار کے ساتھ لکھوں۔ مجھے لمبا خط پڑھنے سے بھی دہشت ہوتی ہے اور لمبا جواب دینے سے بھی۔ احمد آباد کے ایک ڈاکٹر صاحب نے میرا وہ مضمون پڑھا جو ظہور اسلام میں شائع ہوا ہے۔ اس کا عنوان ہے : حسین : تاریخ کے دو علامتی کردار۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page