Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 305

By Maulana Wahiduddin Khan

ڈاکٹر صاحب کا خط بہت لمبا ، کئی صفحات کا تھا۔ انہوں نے مجھ کو بہت برا بھلا لکھا تھا اس کا خلاصہ یہ تھا کہ آپ کو یہ جرات کیسے ہوئی کہ آپ نوائے رسول پر قلم اٹھائیں۔ میں نے طویل خط کا جواب صرف دو سطر میں لکھا۔ وہ جواب یہ تھا : " میں نے اس مضمون میں اس کے سوا اور کچھ نہیں کیا ہے کہ حسین کے مقابلہ میں حسن کے کردار کو نمایاں کیا ہے ، اور وہ بھی بہر حال نوائے رسول تھے۔" ۱۹ جولائی ۱۹۸۳ ارس تبیس (Aristippus) ایک یونانی فلسفی ہے جو سقراط کے شاگردوں میں سے تھا۔ وہ ۳۳۵ ق م میں پیدا ہوا اور ۳۶۶ ق م میں اس کی وفات ہوئی۔ ارس تبیس کا مطالبہ تھا کہ فلسفہ کے معلمین کو تنخواہیں دی جائیں۔ اس کے زمانہ کے بادشاہ دایونی سیس (Dionysius) نے اس کے مطالبہ کو نہیں مانا۔ ارس تبیس بادشاہ کے قدموں میں گڑا۔ اس کے بعد بادشاہ نے اس کے مطالبہ کو مان لیا۔ اس واقعہ کے بعد لوگوں نے ارس تبیس کو برا بھلا کہا کہ تم ایک مالی منفعت کے لئے بادشاہ کے قدموں میں گرگئے ۔ تمہارا یہ عمل فلسفہ کو حقیر بنانے (Degrading philosophy) کے ہم معنی ہے۔ ارس تبیس بہت ذہین آدمی تھا ، اس نے فوراً جواب دیا۔ یہ جواب مجھے ایک انگریزی کتاب میں ان الفاظ میں لکھا ہوا ملا کہ یہ میری غلطی نہیں ، یہ بادشاہ کی غلطی ہے کہ اس کا کان اس کے پیروں میں ہے : It was not my fault, but rather Dionysius's that his ears are in his feet بعض اوقات منطقی انداز کا جواب مفید نہیں ہوتا۔ ارس تبیس اگر اس کا منطقی جواب دیتا تو بحث جاری رہتی۔ اس نے لطیفہ کے انداز میں جواب دے کر اصل سوال کو بحث کے جملے تفریح کی طرف موڑ دیا۔ اس کے اس جواب کو سن کر لوگ ہنس پڑے اور بات وہیں ختم ہو گئی ۔ موجودہ زمانہ میں مذہب ایک حقیر چیز بن کر رہ گیا ہے۔ اس کی وجہ یہ نہیں کہ خود مذہب کوئی حقیر چیز ہے۔ اس کی ذمہ داری تمام تر مذہب کے نمائندوں پر ہے۔ انہوں نے غیر ضروری طور پر

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page