Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 306

By Maulana Wahiduddin Khan

مذہب کو ایسی چیزوں سے وابستہ کیا جو از روئے واقعہ اہمیت نہیں رکھتی تھیں۔ چنانچہ سائنسی دور میں جب یہ چیزیں غیر اہم ثابت ہوتیں تو اسی کے ساتھ مذہب بھی لوگوں کی نظر میں غیر اہم بن گیا۔ اس کی ایک مثال مسیحی حضرات کا کفارہ کا عقیدہ ہے۔ انہوں نے خود ساختہ طور پر یہ نظریہ قائم کیا کہ آدم کے شجر ممنوعہ کا پھل کھانے کے بعد تمام انسانی نسل گنہگار ہو گئی۔ انسانیت کو اس گناہ سے دھونے کے لئے ضروری تھا کہ خدا اپنے اکلوتے بیٹے کو زمین پر بھیجے اور وہ سولی پر چڑھ کر لوگوں کے پیدا کردہ گناہ کا کفارہ بنے۔ اس بے بنیاد نظریے کی بنا پر انہوں نے یہ فرض کر لیا کہ زمین پوری کائنات کا مرکز ہے کیوں کہ خدا وند اس کے اوپر آتا۔ جب انہیں معلوم ہوا کہ قدیم دور کا سب سے بڑا فلسفی ارسطو زمین کی مرکزیت (Geo-centric theory) کا قائل تھا تو فوراً انہوں نے اس کو اپنا کر اس کو اپنے علم کلام میں داخل کر لیا۔ حتیٰ کہ اس عنوان پر بڑے بڑے معرکے ہوتے۔ جن علماء نے زمینی مرکزیت کے نظریے کے خلاف نظریہ پیش کیا ان کو قتل کا حکم دے دیا گیا۔ موجودہ زمانہ کی تحقیقات نے بتایا کہ زمینی مرکزیت کا نظریہ بالکل غلط تھا۔ صحیح بات یہ ہے کہ شمسی نظام کا مرکز سورج ہے اور زمین اور دوسرے سیارے اس کے گرد گھومتے ہیں۔ اس دریافت نے براہ راست طور پر سمیت اور بالواسطہ طور پر سارے مذہب کو لوگوں کی نظر میں حقیر بنا دیا۔ انسائیکلو پیڈیا برٹانیکا (۱۹۸۳) کا مفت الہ نگار سمیت (Christianity) کے ذیل میں لکھتا ہے : " جدید معلومات کے مطابق زمین وسیع سمندر میں محض ایک آباد گوہ نگاہ ہے۔ اس حقیقت کی روشنی میں مسیح کی معنویت نے اپنا کچھ تاثر کھو دیا ہے۔ اور نجات کا خدائی عمل دنیا کی تاریخ میں محض ایک معمولی کہانی سے زیادہ نہیں رہا۔" (5/22-EB) یہ جدید دور کا سب سے بڑا المیہ ہے۔ مسیحی حضرات کی نادانی سے اولاً مسیحیت غیر اہم قرار پاتی اور اس کے بالواسطہ نتیجہ کے طور پر سارے مذاہب۔ مولا نا ابو اللیث اصلاحی (امیر جماعت اسلامی ہند) نے ایک بار جماعت کے افراد کا جائزہ لیتے ہوئے لکھا تھا :

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page