Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 309

By Maulana Wahiduddin Khan

اور جب آدمی خدا کے ڈر سے خالی ہو جائے تو اس سے کوئی بھی چیز بعید نہیں رہتی۔ اللہ کے ڈر سے خالی انسانوں کے درمیان رہنا ایسا ہی ہے جیسے آدمی ایک ایسے چڑیا گھر میں ہو جہاں تمام درندے اپنے پنجروں سے باہر آ گئے ہوں۔ ایسے زرو کا تصور کیجئے جہاں ریچھ اور بھیڑیے آزادانہ پھر رہے ہوں۔ جانور پنجرے سے باہر ہو کر یہ مہار ہو جاتا ہے اور انسان خدا کے خوف سے خالی ہو کر۔ ۲۵ جولائی ۱۹۸۴ ایک صاحب سے میں نے زور دیا کہ وہ رسالہ کی ایجنسی لیں۔ وہ الرسار پڑھتے ہیں ۔ الرسار کے مضامین سے اتفاق بھی رکھتے ہیں مگر وہ اس کی ایجنسی نہیں چلاتے۔ میں نے اصرار کیا تو انہوں نے ہنس کر کہا: کیا الرسالہ کی ایجنسی چلانے سے جنت ملے گی۔ میں نے کہا کہ یوں نہ کہئے ، بلکہ اپنے سوال کو بدل دیجئے۔ اس طرح کہئے ۔ کیا لوگوں کو اللہ والا بنانے کی کوشش سے جنت ملے گی ۔ کیا لوگوں کو آخرت پسند بنانے کی کوشش سے جنت ملے گی۔ کیا اس سے جنت ملے گی کہ لوگوں کے اندر دینی مزاج پیدا کرنے کی کوشش کی جائے۔ میں نے پوچھا کہ کیا یہ صحیح نہیں ہے کہ الرسالہ اسی قسم کی ایک کوشش ہے۔ انھوں نے کہا ہاں ۔ میں نے کہا کہ پھر آپ اس کو " ایجنسی " چلانا کیوں کہتے ہیں۔ اس کو دینی مہم چلانا کئے۔ ایجنسی تو ایک عملی تدبیر ہے۔ پریس کے دور نے ایجنسی کی تدبیر پیدا کی ہے۔ یہ شرعی مسئلہ ہے کہ جب مقصود واجب ہو تو اس کی تدبیر بھی واجب ہو جاتی ہے۔ پھر جب الرسالہ کی فکری مہم ایک ضروری مہم ہے تو وہ تدبیر بھی ضروری ہو جائے گی جو اس فکری ہم کو پھیلانے میں مددگار ہو۔ پھر میں نے کہا کہ ایجنسی کا طریقہ ایک مسنون طریقہ ہے۔ آپ کو معلوم ہے کہ قرآن تھوڑا تھوڑا کر کے ۲۳ سال میں اترا۔ آجکل کی زبان میں قرآن گویا ایک قسم کا (Periodical) تھا۔ جب قرآن کا کوئی حصہ اترتا تو صحابہ اس کو لے لیتے اور جا کر جگہ جگہ اسے سناتے۔ دوسرے لفظوں میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ قرآن ایک پیریڈیکل تھا اور ہر صحابی اس کی ایجنسی لئے ہوئے تھا۔ اسی طریقہ کو ہم نے موجودہ زمانہ کے اعتبار سے اختیار کیا ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page