Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 310

By Maulana Wahiduddin Khan

دورِ جدید کے مسلمانوں کا سب سے بڑا مسئلہ ان کا غلط مزاج ہے اور یہ غلط مزاج تمام ترانِ مسلم رہنماؤں کا پیدا کردہ ہے جو اس دور میں اٹھے۔ اس دور کے مسلم رہنماؤں کا حال یہ ہے کہ ان میں سے کوئی بھی شاید خدا کو دریافت نہ کر سکا۔ ہرایک کی دریافت بس مسلم تاریخ تک محدود رہی۔ کسی نے حال کی تاریخ کو دریافت کیا اور کسی نے ماضی کی تاریخ کو۔ جس رہنما نے حال کی تاریخ کو دریافت کیا اس نے مسلمانوں کو لڑائی کا سبق دیا۔ اور جس رہنما نے ماضی کی تاریخ کو دریافت کیا اس نے مسلمانوں کو فخر کا سبق دیا۔ بس انہیں دو الفاظ میں مسلمانوں کی پوری جدید نسل کا خلاصہ چھپا ہوا ہے۔ پر رہنما اگر خدا کو دریافت کرتے تو وہ مسلمانوں کو عجز اور تواضع کا سبق دیتے۔ کوئی رہنما مجھے حقیقی معنوں میں عجز اور تواضع کا سبق دیتا ہوا نظر نہیں آیا۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ کسی نے خدا کو دریافت بھی نہیں کیا۔ ہمارے رہنما سب کے سب قومی تاریخ میں اٹکے رہے۔ ان میں سے کوئی بھی خدا تک نہیں پہنچا۔ ۲۷ جولائی ۱۹۸۳ء ایک صاحب کا خط آیا۔ انھوں نے اس پر سخت غصہ کا اظہار کیا ہے کہ تم ہمارے بڑوں پر تنقید کیوں کرتے ہو۔ میرا ارادہ ہے کہ میں انھیں جواب دوں کہ آپ نے غلط لفظ استعمال کیا۔ آپ نے لکھا ہے کہ تم ہمارے بڑوں پر تنقید کیوں کرتے ہو۔ آپ کو لکھنا چاہئے کہ تم ہمارے خداؤں پر تنقید کیوں کرتے ہو۔ جن شخصیتوں پر الرسالہ میں تنقید آئی ہے، ان کو اگر آپ محض انسانی شخصیت سمجھتے تو آپ کبھی اس طرح برہم نہ ہوتے۔ اصل یہ ہے کہ آپ ان کو اپنا خدا سمجھتے ہیں۔ آپ ان کو معبود کا درجہ دئے ہوئے ہیں۔ انسان پر تنقید قابلِ برداشت ہے۔ مگر خدا پر تنقید قابلِ برداشت نہیں ہے۔ یہ اصل وجہ ہے آپ کی برہمی کی۔ حقیقت یہ ہے کہ خدا کو ماننا بے حد مشکل کام ہے۔ بیشتر لوگ جو خدا کو مانتے ہیں وہ خدا کو نہیں مانتے۔ خدا کو ماننا آسان کام نہیں۔ خدا کو ماننا کسی شخص کے لئے اس وقت ممکن ہوتا ہے جبکہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page