Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 311

By Maulana Wahiduddin Khan

وہ خود اپنے اندر ایک عظیم الشان فکری انقلاب لا چکا ہو۔ اس کے لئے آدمی کو محسوسات سے اوپر اٹھنا پڑتا ہے۔ اس کے لئے آدمی کو وہ انسان بننا پڑتا ہے جو نہ دکھائی دینے والی چیز کو دیکھے اور نہ سنالی دینے والی بات کو سنے۔ جو ایک خدا کے سوا ہر دوسری چیز کی نفی کر چکا ہو۔ عام لوگ اپنے آپ کو اس سطح تک اٹھا نہیں پاتے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ خدا کا اور اک کرنے والے بھی نہیں بنتے۔ وہ ایک ایسے انسان ہوتے ہیں جو صرف محسوسات کو جانتے ہیں۔ وہ نظر آنے والی ہستیوں کو دیکھ پاتا ہے، نہ دکھائی دینے والی ہستی اسے نظر نہیں آتی۔ ظاہر ہے کہ ایسے لوگ صرف بڑے انسانوں کو جانیں گے، وہ بڑے خدا کو جانے والے نہیں بن سکتے۔ ۲۸ جولائی ۱۹۸۳ء ہندوستان کے مسلمانوں میں جو بدعات رائج ہوئیں ان میں سے ایک ”بی بی کی حصنک“ تھی جو حضرت فاطمہ کے نام پر کی جاتی تھی۔ مولانا اسماعیل صاحب نے اپنے مواعظ میں اس کے خلاف بولنا شروع کیا۔ ایک روز ایک بڑھیا اپنے گھر سے غصے کی حالت میں نکلی۔ اس کو ایک مولوی صورت آدمی مل گئے۔ اس نے ان سے کہا: یہ مولا اسماعیل کون ہے جو بی بی کی حصنک کو منع کرتا ہے۔ یہ بزرگ خود مولانا اسماعیل شہید تھے۔ انھوں نے برجستہ جواب دیا : اسماعیل نہیں منع کرتا، بی بی جی کے ابا منع کرتے ہیں۔ بڑھیا پر اس جواب کا بہت اثر ہوا۔ اس نے اس قسم کی بدعات سے توبہ کر لی۔ (طلماء ہند کی شاندار ماضی، حصہ سوم ، صفحہ ۲۷) بعض اوقات ہلکا پھلکا ایک جواب علمی اور منطقی جواب سے زیادہ موثر ثابت ہوتا ہے۔ ۲۹ جولائی ۱۹۸۳ء راجر آشن (Roger Aschan) نے کہا ہے کہ وہ کچھ بہت مہنگی ہے جو تجربہ کے ذریعہ خریدی گئی ہو: It is costly wisdom that is bought by experience اس میں شک نہیں کہ تجربہ کے بعد جو سمجھ آتی ہے وہ بہت زیادہ مہنگی ہوتی ہے کیوں کہ وہ بہت زیادہ کھو کر حاصل کی جاتی ہے۔ مگر اس دنیا میں بہت کم لوگ ہیں جو اس مہنگی خریداری سے متنی ہوں اس دنیا میں بیشتر لوگوں کا حال یہی ہے کہ وہ کھونے کے بعد پاتے ہیں۔ وہ نقصان اٹھانے کے بعد

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page