Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 312

By Maulana Wahiduddin Khan

میں ایسے لوگ بہت کم ملیں گے جو اس معیار پر پورے اتریں۔ مولانا ابوالاعلیٰ مودودی (۱۱۹۷- ۱۹۰۳) ترکی کے سلطان عبد الحمید ثانی پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ : ”اس نے تعمیر کے بہترین زمانہ (۱۹۰۹-۱۸۷۶) کو، جس کی ایک ایک ساعت بیش قیمت تھی ، تخریب میں کھو دیا۔ اس نے ترکی قوم کے بہترین دماغوں کو برباد کیا۔ جمال الدین افغانی جیسا بے نظیر آدمی اسے ملا اور اس کو بھی اس شخص نے ضائع کر دیا۔ تنقیحات، صفحہ ۷۸ یہ بات جو مولانا ابوالاعلیٰ مودودی نے ترکی کے سلطان کے بارہ میں کہی، وہی اپنے دائرہ کے لحاظ سے خود مولانا مودودی پر بھی صادق آتی ہے۔ سلطان ترکی نے ”۲۳ سال “ضائع کئے تھے، ٹھیک اسی طرح سید ابوالاعلیٰ مودودی کو بھی پاکستان میں ”۳۳ سال ملے اور اس کو انہوں نے تخریبی سرگرمیوں میں کھو دیا۔ پاکستان، ۱۹۴۷ء میں بنا۔ عین اسی وقت مولانا مودودی پاکستان پہنچ گئے۔ ان کو وہاں کام کرنے کے بہترین مواقع ملے۔ مگر انہوں نے یہ ساری مدت حکمرا نوں کے خلاف تحریکیں چلانے میں ضائع کر دیں۔ کبھی لیاقت علی خاں کے خلاف۔ کبھی محمد ایوب خاں کے خلاف۔ کبھی ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف۔ پاکستان کے پورے زمانہ قیام میں وہ حکمرانوں کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی منفی سرگرمیوں میں لگے رہے اور کوئی حقیقی مثبت کام نہ کیا۔ مواقع کی یہ بربادی اپنے دائرہ عمل کے لحاظ سے سلطان عبد الحمید ثانی سے کم درجہ کا جرم نہیں ہے۔ جمال الدین افغانی کا معاملہ یہ ہے کہ سلطان عبد الحمید نے اوّل ان کی بہت قدردانی کی اور انہیں زبردست مواقع کار دیئے۔ مگر جمال الدین افغانی انتہائی احمقانہ طور پر خود سلطان کے مخالف ہو گئے۔ یہ صحیح ہے کہ سلطان نے مخالفت کے بعد ان کی قدردانی نہیں کی۔ مگر مولانا ابوالاعلیٰ مودودی کے حالات بتاتے ہیں کہ وہ خود بھی اپنے مخالفین کی قدر دانی نہ کر سکے۔ حتی کہ انہوں نے اپنے ان ساتھیوں کو ذلیل کرنے کی کوشش کی جنھوں نے ان سے اختلاف رائے کیا تھا۔ دوسروں سے اپنے مخالف

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page