Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 313

By Maulana Wahiduddin Khan

کی قدر دانی کا مطالبہ صرف وہ شخص کرسکتا ہے جس نے خود بھی اپنے مخالفوں کی قدر دانی کرنے کا ثبوت دیا ہو۔ جو سوچ کر سمجھے وہ دیکھ کر بھی نہیں سمجھ سکتا۔ جس شخص کی عقل اس کو نہ بتائے ، اس کی آنکھ بھی اس کو نہیں بتا سکتی۔ قرآن کے الفاظ میں __ آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں ، بلکہ وہ دل اندھے ہوتے ہیں جو سینوں کے اندر ہیں (الحج ۲۷) یکم اگست ۱۹۸۳ دورِ اول میں اسلام کو جو فتوحات حاصل ہوئیں وہ ساری انسانی تاریخ کا واحد واقعہ ہے۔ ایسا واقعہ نہ اس سے پہلے کوئی ہوا اور نہ اس کے بعد۔ اس واقعہ کا یہی تفرد یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ انسانی واقعہ نہیں۔ وہ ایک خدائی واقعہ ہے۔ اگر وہ سادہ معنوں میں ایک " انسانی واقعہ " ہوتا تو وہ واحد نہیں ہو سکتا تھا۔ تمام دوسرے انسانی واقعات جو ہم کو معلوم ہیں ان میں تعدد پایا جاتا ہے ، پھر یہی ایک واقعہ ایسا کیوں ہے جو استثنائی طور پر تفرد کی خصوصیت رکھتا ہے۔ اسلامی انقلاب کا یہ پہلو اس کی صداقت کے حق میں ایک تاریخی ثبوت ہے۔ وہ اس کو سچا خدائی مذہب ثابت کرتا ہے۔ ۲ اگست ۱۹۸۳ فرقہ دارانہ فساد کے سلسلے میں عام طور پر چند خاص فرقہ پرست لیڈروں کا حوالہ دیا جاتا ہے کہ انھوں نے ایسا کہا، انھوں نے ایسا لکھا، ان کے ایسے اور ایسے خیالات ہیں۔ اس سلسلہ میں بنیادی سوال یہ ہے کہ کیا یہی چند لیڈر فساد کرتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ چند لیڈر خود کبھی فساد نہیں کرسکتے۔ انھیں فساد کرنے کے لئے عوام کو ساتھ لینا پڑتا ہے۔ اور عوام کو ان لیڈروں کا کاسہ لیس بنانے کا کام سلمان کرتے ہیں۔ مسلمان جذباتی قوم ہیں۔ عام طور پر ایسا ہوتا ہے کہ وہ کسی چھوٹے سے واقعہ پر مشتعل ہوکر کوئی حرکت کر ڈالتے ہیں۔ فرقہ پرست لیڈر اس واقعہ کو لے کر عوام کو بھڑکاتا ہے۔ اگر مسلمان چھوٹی چھوٹی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page