ڈائری
Urdu book, p. 314
By Maulana Wahiduddin Khan
چیزوں کو برداشت کرنا سیکھ جائیں تو لیڈروں کو یہ موقع ہی نہ ملے کہ وہ عوام کو بھڑکا سکیں۔ فرقہ پرست لیڈر مسلمانوں کے ہاتھ میں نہیں ہیں۔ مگر یہ بات یقینی طور پر مسلمانوں کے ہاتھ میں ہے کہ وہ ایسا فعل نہ کریں جو انہیں عوام کو بھڑکانے کا موقع دے۔ گویا فرقہ وارانہ فساد کی دھکیل اگر فرقہ پرست ہندو لیڈروں کے ہاتھ میں ہے تو اس کا بریک مسلمانوں کے قبضہ میں ہے۔ مسلمان اگر اس راز کو جان لیں تو وہ ہر فساد کو روک سکتے ہیں۔ مسلمان اشتعال انگیز حرکت نہ کر کے فرقہ پرست لیڈروں کو ان کے عوام سے کاٹ سکتے ہیں۔ ۴ اگست ۱۹۸۳ آدم اور ابلیس کے سلسلہ میں ایک لمبی بحث تفسیر کی کتابوں میں یہ ہے کہ آدم کی جنت آسمان میں تھی اور شیطان آدم کو سجدہ نہ کرنے کے نتیجہ میں پہلے ہی آسمان سے نکال دیا گیا تھا۔ پھر اس کے لڑکیوں کو ممکن ہوا کہ وہ آسمان پر پہنچ کر جنت میں داخل ہوا اور آدم و حوا کو بہکائے۔ اس سوال کے کئی جواب دئے گئے ہیں۔ ۱۔ جنت میں شیطان کے لئے با عزت داخلہ منع تھا۔ البتہ چور کی مانند داخل ہونے کا راستہ اس کے لئے پھر بھی کھلا ہوا تھا۔ ۲۔ بعض لوگوں کے نزدیک شیطان سانپ کے منہ میں داخل ہو کر جنت کے اندر پہنچا۔ ۳۔ ایک رائے یہ ہے کہ وہ جنت کے اندر نہیں گیا۔ بلکہ جنت کے دروازہ پر کھڑے ہو کر اس نے آدم کو بہکایا۔ ۴۔ ایک رائے کے مطابق وہ زمین ہی پر تھا۔ اور دوسرا اندازی کے ذریعہ اس نے آدم کو بہکایا جو آسمان میں تھے (تفسیر ابن کثیر، الجزء الاول صفحہ ۸۱) اس قسم کی بے فائدہ بحثیں کثرت سے ہماری تفسیروں میں بھری ہوئی ہیں۔ اور ان بحثوں نے تفسیر قرآن کو عملاً قاری کے لئے بے فائدہ بنا دیا ہے۔ وہ غیر ضروری بحثوں اور غیر متعلق معلومات کے ڈھیر میں گم ہو جاتا ہے اور قرآن کے اصل مدعا علیہ تک نہیں پہنچتا۔ کسی پرچہ میں میں نے ایک مقولہ پڑھا جو مجھے پسند آیا ۔ "زندگی کا ہر لمحہ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader