Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 315

By Maulana Wahiduddin Khan

جو آپ صرف کرتے ہیں، اچھی طرح سمجھ لیجیئے کہ آخری طور پر صرف کرتے ہیں۔ کیوں کہ وہ لمحہ دوبارہ آپ کی طرف واپس آنے والا نہیں۔ کتنی اہم بات ہے یہ ، مگر اسی سب سے زیادہ اہم بات کو انسان سب سے زیادہ بھولا ہوا ہے۔ ۵ اگست ۱۹۸۳ ٹیگور (۱۹۱ - ۱۸۶۱) کو حکومت برطانیہ نے ۱۹۱۵ میں سر کا خطاب دیا تھا۔ ۱۹۱۹ میں جب انگریزی حکومت نے امرتسر میں نہتے ہندوستانیوں پر گولی چلائی تو ٹیگور نے سر کا خطاب واپس کر دیا۔ اقبال ( ۱۹۳۸ - ۱۸۷۷) کو حکومت برطانیہ نے ۱۹۲۲ میں سر کا خطاب عطا کیا۔ اقبال نے اس کو قبول کر لیا اور کبھی اس کو واپس نہیں کیا۔ میں ذاتی طور پر سر کا خطاب لینے کو غلط نہیں سمجھتا۔ مگر اقبال اپنی شاعری میں جس قسم کی اونچی باتیں کرتے ہیں اس کے لحاظ سے انگریزی حکومت کا دیا ہوا سر کا خطاب ان کے لئے موزوں نہ تھا۔ ایک طرف وہ ”قصر سلطانی “ کے گنبد پرشین بنانے والوں کا مذاق اڑاتے رہے، اور دوسری طرف خود قصر سلطانی کے گنبد ہی پر اپنا نشین بنایا۔ تضاد یا دو عملی کی یہ قسم موجودہ زمانہ کے بیشتر مسلم قائدین کے یہاں نظر آتی ہے۔ اس دو عملی سے خود قائدین کو تو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ مگر مسلمان بحیثیت قوم برباد ہو کر رہ گئے۔ ۶ اگست ۱۹۸۳ سر سید احمد خاں نے ۱۸۷۷ میں علی گڑھ میں مسلمانوں کا کالج قائم کیا۔ اس وقت ہندوستان میں انگریزوں کا دبدبہ تھا۔ اس وقت کے حالات کے لحاظ سے انھیں اس کا نام اینگلو اورینٹل کالج رکھنا پڑا۔ اس کالج کا سنگ بنیاد اس وقت کے انگریز وائسرائے نے رکھا تھا۔ اس وقت اگر سر سید اصرار کرتے کہ کالج کے نام میں نہ اینگلو کا لفظ ہو گا اور نہ محمدن کا، بلکہ صرف مسلم کالج ہو گا تو نہ اس کالج کو منظوری ملتی اور نہ انگریز وائسرائے اس کا سنگ بنیاد رکھتا۔ اس کے بعد حالات بدلے۔ خلافت تحریک اور آزادی کی تحریک نے نہ مانگنے دار کے وہ دور

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page