Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 316

By Maulana Wahiduddin Khan

اپنے آپ کو دفاعی پوزیشن میں محسوس کرنے لگا۔ ان حالات میں تقریباً ۴۵ سال بعد ۱۹۲۱ میں اینگلو محمدن کالج ترقی کر کے یونیورسٹی بنا اور اس کے حق میں حکومت نے ایکٹ پاس کیا۔ مگر اب اس کا نام اینگلو محمدن یونیورسٹی نہیں تھا، بلکہ صرف مسلم یونیورسٹی تھا۔ ۱۸۷۸ میں سرسید اگر نام کے مسئلہ پر اصرار کرتے تو ان کی تعلیمی تحریک پہلے ہی مرحلہ میں نا کام ہو کر رہ جاتی ۔ نام کے معاملہ میں انھوں نے مزاحمت کا طریقہ اختیار کیا۔ چنانچہ انھیں انگریزوں کا تعاون ملا۔ اور اسی کی وجہ سے نوابوں اور زمینداروں نے ان کو بڑے بڑے چندے دئے۔ تاہم یہ مفاہمت وقتی مفاہمت تھی۔ چنانچہ بعد کو جب حالات بدلے تو کسی نقصان کا خطرہ مول لئے بغیر اس کا نام مسلم یونیورسٹی ہو گیا۔ جو شخص حال میں کم پر راضی ہو جائے وہی مستقبل میں زیادہ کا مالک بنتا ہے۔ ۷ اگست ۱۹۸۳ ہندوستان کے مسلمانوں نے ۱۸۵۷ میں انگریزوں سے جنگ کی۔ اس جنگ میں مسلمانوں کو مکمل شکست ہوئی۔ ۱۸۶۰ میں ہندوستان کے مسلمانوں نے جان لیا کہ انگریزوں کی سلطنت ہندوستان میں ایک مسلمہ امر بن چکی ہے۔ اس وقت ہندوستان کے مسلم علماء کا پہلا ردعمل کیا ہوا۔ یہ کہ ہندوستان کے مسلمانوں کو انگریزی تہذیب اور انگریزی تعلیم سے بچایا جائے۔ اسی کے تحت ملک میں کثرت سے عربی مدارس قائم کئے گئے۔ یہ ناقص ردعمل کی بڑی عجیب مثال ہے۔ انگریزوں کے مقابلہ میں شکست کا اصل رد عمل یہ ہونا چاہئے تھا کہ مسلم علما میں یہ ذہن ابھرے کہ انگریزوں کے پاس وہ کون سی طاقت ہے کہ وہ باہر سے آکر ملک میں قابض ہو گئے ہیں۔ اور پھر ان کی طاقت کو جان کر اس کو حاصل کیا جائے اور پھر ان کے خلاف زیادہ مؤثر انداز میں انتقام لیا جائے۔ صلیبی جنگوں میں شکست کے بعد عیسائیوں میں یہ ذہن ابھرا تھا کہ مسلمانوں کی طاقت کے راز کو جانیں۔ انھوں نے تیزی سے عربی زبان سیکھی اور مسلمانوں کے علوم کا لاطینی زبان میں ترجمہ کیا۔ مگر جب تاریخ بدلی اور دورِ جدید میں مسلمانوں کو کسی اقوام کے مقابلہ میں شکست ہوئی تو مسلمان یہ نہ سوچ سکے کہ وہ مسیحی قوموں کی طاقت کے راز کو جانیں اور اپنے آپ کو اس کے اعتبار سے مسلح کریں۔ وہ صرف ” تحفظ “

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page