ڈائری
Urdu book, p. 317
By Maulana Wahiduddin Khan
کی نفسیات میں بند ہو کر رہ گئے۔ مسلمان ساری دنیا میں تقریباً ۱۰۰ کروڑ ہیں۔ ان میں تقریباً ۳۰ کروڑ وہ ہیں جو اردو اور عربی زبان بولتے ہیں۔ بقیہ ۷۰ کروڑ مسلمان دوسری زبانیں بولتے ہیں، مثلاً ترکی، فارسی، ہندی، بنگالی، انڈونیشی، ملائی، وغیرہ۔ اسلامی لٹریچر تیار کرنے کا کام جتنا عربی اور اردو میں ہوا ہے، اس کی نسبت سے دوسری زبانوں میں بہت کم ہوا ہے۔ یہ بہت نقصان کی بات ہے۔ یا تو سارے مسلمان عربی بولنے اور سمجھنے والے بن گئے ہوتے۔ یا پھر تمام زبانوں میں طاقت ور اسلامی لٹریچر تیار کیا گیا ہوتا۔ اس غفلت کا نتیجہ یہ ہوا کہ عالمی سطح پر مسلمانوں کی نصف سے زیادہ تعداد تقریباً معطل ہو کر رہ گئی۔ عیسائی لوگ انجیل کا ترجمہ دنیا کی دوسری زبانوں میں کر چکے ہیں جب کہ مسلمانوں نے ابھی تک قرآن کا ترجمہ وہ درجن زبان میں بھی نہیں کیا۔ جو ترجمے کئے گئے ہیں ان میں بھی کثرت سے غلطیاں پائی جاتی ہیں۔ ۹ اگست ۱۹۸۳ کسی شخص کا قول ہے کہ یقین اور تعصب کا فرق یہ ہے کہ تم یقین کی وضاحت غصہ کے بغیر کر سکتے ہو : a conviction and prejudice is that you explain conviction without getting angry. The Quotable Quotations Book, Edited by Alec Lewis جب آدمی سے اس کے نقطہ نظر کے بارہ میں گفتگو کی جائے اور وہ غصہ اور جھنجھلاہٹ کے بغیر تمام باتوں کا جواب دے تو سمجھ لیجئے کہ وہ یقین پر کھڑا ہوا ہے۔ اور اگر ایسا ہو کہ جب اس سے اس کے نقطہ نظر کے بارہ میں سوال کیا جائے تو وہ بگڑ جائے اور غیر متعلق باتیں کرنے لگے تو سمجھ لیجئے کہ اس کا کیس تعصب کا کیس ہے نہ کہ یقین کا کیس۔ مغل حکمران جہانگیر بہت زیادہ شراب کا عادی تھا۔ وہ دن بھر میں بیس پیالے شراب پی جاتا تھا۔ یہ شراب بھی دو آتشہ یعنی بہت تیز ہوتی تھی۔ اس مے نوشی کا انجام یہ ہوا کہ آخر عمر میں وہ اتنا

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader