ڈائری
Urdu book, p. 318
By Maulana Wahiduddin Khan
اس پر قائم نہ رہ سکا ۔ جہاں گیر کا معاملہ عجیب تھا۔ وہ اگرچہ خود شراب پیتا تھا۔ مگر اس نے ملک بھر میں شراب کا استعمال ممنوع قرار دے دیا تھا۔ اس کے وہ امراء جو رات کو اس کے ساتھ بیٹھ کر شراب پیتے تھے وہ دن کے وقت دربار میں شراب کا ذکر تک نہیں کرسکتے تھے۔ جہاں گیر نے تخت پر بیٹھنے کے بعد یہ کیا کہ سونے کی ایک زنجیر دریائے جمنا کے کنارے سے شاہ برج (شاہی محل) تک بندھوا دی تاکہ اگر کسی کو بادشاہ سے فریاد کرنا ہو تو وہ زنجیر کھینچ کر بادشاہ کو مطلع کرے ۔ اس زنجیر عدل میں ۶۰ گھنٹیاں لگی ہوئی تھیں۔ یہ گھنٹیاں زنجیر کھینچتے ہی بجنے لگتی تھیں۔ اس زنجیر کے بنانے پر چار من سونا خرچ ہوا تھا۔ جیسے ہی گھنٹی بجتی بادشاہ فورا سائل کو شکایت سننے کے لئے طلب کرتا تھا اور اسی وقت اس کا انصاف کرتا تھا۔ اگست ۱۹۸۴ء سیرت النبی از مولانا سید سلیمان ندوی (جلد چہارم ، صفحہ ۱۱) میں نبوت ورسالت کے اثبات پر یہ دلیل دی گئی ہے : ” انسان کی تمام حرکات ممکن ہیں ، اس لئے مروج کی ضرورت ہے ۔ اختیاری ہیں ، اس لئے عقل کی ضرورت ہے۔ خیروشر کی محتمل ہیں، اس لئے رہنما کی ضرورت ہے۔ اسی رہنما کا نام پیغمبر ہے“۔ قدیم متکلمین اسی انداز پر استدلال کرتے تھے۔ اس استدلال کی بنیاد جس چیز پر ہے وہ قیاسی منطق ہے۔ مگر موجودہ زمانہ کا انسان قیاسی منطق کو اہمیت نہیں دیتا۔ وہ کسی بات کی اہمیت صرف اس وقت مانتا ہے جب کہ وہ سائنٹفک استدلال کے ذریعہ ثابت کردی گئی ہو۔ اس لئے جدید متکلمین کو صرف اس پر اکتفا نہیں کرنا چاہئے کہ وہ قدیم استدلالات کو دہرادیں ۔ انہیں اسلامی عقائد کو جدید استدلال میں بیان کرنا چاہئے۔ مولانا قاری طیب صاحب اگر چہ خود اس کام کو نہ کر سکے، مگر وہ اس کی اہمیت تسلیم کرتے تھے۔ وہ اکثر کہا کرتے تھے کہ آج کی ضرورت جدید طرز استدلال ہے۔ ان کے الفاظ میں ، مسائل قدیم ہوں ، دلائل جدید ہوں۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader