ڈائری
Urdu book, p. 319
By Maulana Wahiduddin Khan
موجودہ زمانہ کے مسلمانوں کے پاس ہمیشہ سے زیادہ پیر ہے اور وہ ہمیشہ سے زیادہ خرچ کرنے کے لئے تیار بھی ہیں۔ گر مشکل یہ ہے کہ موجودہ زمانہ کے مسلمان "سمع" پسند ہو گئے ہیں۔ ان میں سے ہر شخص شہرت کا دلدا دہ ہے۔ انھیں چیزوں میں خرچ کرنے کے لئے ان کے اندر جذبہ ابھرتا ہے جن میں (News value) ہو۔ اور جن چیزوں میں نیوز و یلونه ہو ان میں خرچ کرنے کا جذبہ بھی ان کے اندر نہیں بھڑکتا۔ ہندوستان میں چند ادارے ایسے ہیں جو خرچ کی اشتہاری مد بن چکے ہیں۔ ان کے حق میں ایسے تاریخی اسباب جمع ہو گئے ہیں کہ ان میں خرچ کیئے تو آپ کا خوب اشتہار ہوگا۔ مثال کے طور پر دار العلوم دیو بند ایک اشتہاری مد ہے۔ دار العلوم ندوہ ایک اشتہاری مد ہے۔ دہلی کی شاہجہانی مسجد ایک اشتہاری مد ہے۔ جس شخص کے ہاتھ میں یہ ادارے ہوں اس کے ہاتھ میں گویا ایک زبر دست اشتہاری مد ہے اور وہ ان کے نام پر جتنا چاہے پیسہ جمع کر سکتا ہے۔ مگر ان اشتہاری مدوں سے باہر کسی مد کے لئے سرمایہ اکٹھا کرنا اتنا ہی مشکل ہے جتنا پتھر سے پانی نکالنا۔ مثال کے طور پرغیر مسلموں میں اسلام کی تبلیغ ایک اہم ترین دینی فریضہ ہے۔ آپ اگر اس مقصد کے لئے اٹھیں تو خواہ آپ کتنے ہی مخلص ہوں، آپ نے کتنا ہی زیادہ کار کردگی کا ثبوت دیا ہو، کوئی آپ کو پیسہ دینے والا نہیں۔ یقینی ہے کہ آپ کی اسکیم مفلس کا چراغ بنی رہے گی۔ جو ادارہ جتنا زیادہ اشتہاری مد بن جائے اتنا ہی زیادہ کم کام اس میں ہوتا ہے۔ کام حقیقتاً نئے اداروں میں ہوتا ہے، مگر نئے ادارے اشتہاری مد نہیں ہوتے۔ اس لئے کوئی اس میں تعاون بھی نہیں کرتا۔ ۱۳ اگست ۱۹۸۲ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو ایک دعا سکھائی۔ یہ دعا بہت چھوٹی سی ہے مگر نہایت با معنی ہے: اللهم الهدنى رشدی وقنی شر نفسي ! خدایا ، میری ہدایت مجھ پر القاء فرما اور میرے نفس کے شر سے مجھ کو بچا۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader