ڈائری
Urdu book, p. 320
By Maulana Wahiduddin Khan
اس دنیا کے لئے خدا کا قانون یہ ہے کہ جو اپنے آپ کو نفع بخش ثابت کرے وہ دنیا میں سرفرازی حاصل کرے۔ قدیم زمانہ میں سلمان دنیا والوں کے لئے نفع بخش بن کر سربلند ہوئے تھے۔ آج بھی وہ اسی وقت سربلند ہو سکتے ہیں جب کہ وہ دنیا والوں کے لئے دوبارہ نفع بخش بنیں۔ مسلمانوں کے لئے خدا کا قانون نہیں بدلے گا۔ البتہ مسلمان اگر چاہیں تو وہ خدا کے قانون کو استعمال کر کے اپنے حالات کو بدل سکتے ہیں۔ مسلمانوں کا ایک "مستقل اینڈ وانٹیج " یہ ہے کہ ان کے پاس خدا کی کتاب محفوظ حالت میں موجود ہے۔ وہ اس کی روشنی میں انہیں اور دوبارہ اپنے آپ کو اہل عالم کے لئے نفع بخش بنائیں ۔ اس طرح وہ دوبارہ اپنے آپ کو اس کا اہل ثابت کر سکتے ہیں کہ قدرت کا یہ قانون ان کے حق میں پورا ہو ۔ واما ما ينفع الناس فيمكث فى الارض ۱۵ اگست ۱۹۸۲ خدا کو ماننا عجیب ہے۔ مگر خدا کو نہ ماننا اس سے زیادہ عجیب ۔ جب ہم خدا کو مانتے ہیں تو ہم زیادہ عجیب کے مقابلہ میں کم عجیب کو اختیار کرتے ہیں۔ ۱۶ اگست ۱۹۸۲ ایک زمانہ میں یہ بحث چھڑی ہوئی تھی کہ نجات کے لئے ایمان (لا الہ الا اللہ کا اقرار) کافی ہے یا عمل بھی ضروری ہے ۔ کچھ لوگ صرف ایمان کو کافی سمجھتے تھے، کچھ لوگ کہتے تھے کہ ایمان کے ساتھ عمل کرنا بھی ضروری ہے۔ اس زمانہ میں کچھ لوگ امام وہب بن منبہ کے پاس گئے۔ ان سے جو گفتگو ہوئی وہ حسب ذیل ہے : قيل له اليس لا اله الا الله مفتاح الجنة - قال ، بلى ولكن ما من مفتاح الا وله اسنان ۔ فان جئت بمفتاح له اسنان فتح لك - و الا لم يفتح لك امام ابن منبہ سے کہا گیا کہ کیا لا الہ الا اللہ جنت کی کنجی نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہاں ۔ مگر ہر کنجی کے دانت ہوتے ہیں۔ اگر تم ایسی کنجی لائے جس میں دانت ہوں تو جنت تمہارے لئے کھول دی جائے گی اور اگر نہیں تو وہ نہیں کھولی جائیگی۔ آدمی اگر پائے ہوئے ہو تو وہ چند الفاظ میں وہ بات کہہ دیتا ہے جس کو نہ پایا ہوا آدمی بڑی

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader