Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 321

By Maulana Wahiduddin Khan

بڑی تقریروں اور لمبے لمبے مضامین میں بھی نہیں کہہ سکتا۔ پلیٹ فارم پر کچھ مسلمانوں نے جماعت کے ساتھ نماز پڑھی۔ نماز سے فارغ ہوئے تو ایک ہندو مسافر نے ایک مسلمان سے کہا، آپ لوگ نماز میں بار بار اللہ اکبر کہہ رہے ہیں۔ کیا آپ اکبر بادشاہ کو یاد کر رہے تھے۔“ ایک اور موقع پر ایک ہندو نے ایک مسلمان سے کہا کہ پگ (pig) جو آپ لوگ نہیں کھاتے۔ تو کیا آپ اس کو سیکرڈ اینیمل (sacred animal) سمجھتے ہیں۔ اس قسم کی باتیں جو دوسرے مذہب کے لوگ مسلمانوں سے کہتے ہیں وہ طنزاً بھی ہو سکتی ہیں۔ اور بے خبری کی بنا پر بھی۔ تاہم جو بھی ہو اس کے اصل ذمہ دار خود مسلمان ہیں۔ کیوں کہ طنز اس چیز پر کیا جاتا ہے جس کی عظمت لوگوں کے دلوں پر قائم نہ ہو۔ مسلمانوں نے موجودہ زمانہ میں اپنی غفلتوں اور نادانیوں سے اسلام کو بے عظمت کر دیا اس لئے لوگوں کو ہمت ہو رہی ہے کہ وہ اس پر طنز کریں۔ اور اگر یہ باتیں بے خبری کی بنا پر ہیں تو مسلمانوں کا جرم اور بھی زیادہ بڑھ جاتا ہے کیونکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ موجودہ زمانہ کے لوگوں کو مسلمانوں نے اسلام سے آگاہ نہیں کیا۔ ۱۸ اگست ۱۹۸۴ جو لوگ شراب کو جائز سمجھتے ہیں وہ اپنے حق میں ایک دلیل یہ دیتے ہیں کہ اگر انگور کھایا جا سکتا ہے تو اس کے عرق میں کیا خرابی ہے کہ اس کو حرام سمجھا جائے۔ یہ دلیل نہیں بلکہ دھوکا ندلی ہے۔ کیوں کہ کوئی شخص بھی انگور کے عرق (جوس) کو حرام نہیں بتاتا بلکہ وہ اس رس کو حرام بتاتا ہے جس میں تبدیلی کے ذریعہ نشہ پیدا ہو گیا ہو۔ یہ استدلال ایسا ہی جیسے کوئی شخص کہے کہ مختلف غذاؤں میں کیمیائی تبدیلی کے بعد جو تیزاب اور سميات بنتے ہیں، انھیں بھی غذا کے طور پر کھانا چاہئے، کیوں کہ اپنی ابتدا میں وہ غذا ہی تھے۔ ذو النون مصری سے پوچھا گیا کہ آپ نے اپنے رب کو کیسے پہچانا۔ انھوں نے کہا: میں نے اپنے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page