ڈائری
Urdu book, p. 322
By Maulana Wahiduddin Khan
ربی ما عرفت ربی) حقیقت یہ ہے کہ اس دنیا میں ہر چیز اللہ کی توفیق سے ملتی ہے، حتیٰ کہ خود اللہ تعالیٰ کی معرفت بھی۔ ۲۰ اگست ۱۹۸۴ سورہ کہف میں حضرت موسیٰ اور ایک بندہ خدا اور حضرت خضر کی ملاقات کا ذکر ہے۔ حضرت خضر نے تین واقعات کئے، تینوں کا ظاہر اچھا نہیں تھا۔ انھوں نے ایک کشتی کی لکڑی توڑ دی۔ انھوں نے ایک لڑکے کو ہلاک کر دیا۔ چنانچہ حضرت موسیٰ وعدہ کے باوجود بول پڑے۔ تاہم حضرت خضر نے جو کچھ کیا وہ اللہ کے حکم سے کیا۔ یہ کام ظاہری طور پر برے دکھائی دے رہے تھے، مگر حقیقت میں وہ نہایت مفید اور با معنی کام تھے۔ اس میں یہ سبق ہے کہ کسی چیز کے ظاہر کو دیکھ کر اس پر حکم نہیں لگانا چاہئے۔ ایک چیز دیکھنے میں بظاہر بری ہو سکتی ہے۔ مگر عین ممکن ہے کہ وہ اپنی باطنی حقیقت کے اعتبار سے نہایت اچھی ہو۔ ان واقعات کی صورت میں یہ بتایا گیا ہے کہ چیزوں کو ان کی (face value) پر نہ لو، بلکہ ان کی اصل حقیقت کو سمجھو، اور اصل حقیقت کے اعتبار سے رائے قائم کرو۔ ۲۱ اگست ۱۹۸۴ اسلام کی تاریخ کا ایک واقعہ وہ ہے جس کو ہجرت حبشہ کہا جاتا ہے۔ کہ کے کچھ کمزور مسلمان دشمنوں کی ایذارسانیوں سے تنگ آ کر قریب کے ملک حبش چلے گئے۔ اس وقت حبش کا بادشاہ نجاشی تھا۔ اس نے مسلمانوں کو پناہ دی اور کفار مکہ کی کوششوں کے باوجود ان کو ستایا یا اور نہ اپنے ملک سے باہر نکالا۔ یہ ایک احسان کا معاملہ تھا۔ مسلمانوں نے اس احسان کا بدلہ اس طرح ادا کیا کہ انھوں نے افریقہ میں مصر سے لے کر مراکش تک حملے کئے اور ملکوں کو زیر و زبر کر ڈالا۔ مگر حبش کی طرف رخ نہیں کیا، جبکہ حبش محض ایک کمزور ملک تھا۔ آٹھ سو سالہ اقتدار کے زمانہ میں بھی حبش میں کوئی مسلم فوج نہیں بھیجی گئی۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader