ڈائری
Urdu book, p. 325
By Maulana Wahiduddin Khan
ہالی وڈ (امریکہ) کے ایک دولت مند فلم پروڈیوسر کی لڑکی کسی ابتدائی اسکول میں پڑھتی تھی۔ اس کی استانی نے لڑکی کو کہانی لکھنے کے لئے ایک عنوان دیا۔ عنوان تھا، "مفلس گھرانا " لڑکی نے اپنی کہانی میں لکھا: ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ کہیں کوئی مفلس گھرانا تھا۔ اس کی ماں مفلس تھی۔ اس کا باپ مفلس تھا۔ اس کے بچے مفلس تھے۔ اس کا تیرا مفلس تھا، اس کا شوفر مفلس تھا، اس کی ماں مفلس تھی ۔ اس کا مالی مفلس تھا۔ غرض اس گھرانے کا ہر شخص مفلس تھا ... یہ ایک دلچسپ مثال ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ آدمی کی معلومات اگر ناقص ہوں تو اس کی رائے بھی کس قدر ناقص ہو کر رہ جاتی ہے۔ ۲۶ اگست ۱۹۸۲ We promise according to our hopes, and perform according to our fears. La Rochefoucauld (ہم اپنی امیدوں کے مطابق وعدہ کرتے ہیں اور اپنے اندیشوں کے مطابق تعمیل کرتے ہیں) اس کا مطلب دوسرے لفظوں میں یہ ہے کہ جب وعدہ کرنا ہوتا ہے تو آدمی بڑے بڑے وعدے کر لیتا ہے۔ اور جب اس کی تعمیل کا وقت آتا ہے تو وہ بس اتنی ہی تعمیل کرتا ہے جتنی تعمیل کے لئے وہ مجبور کر دیا گیا ہو۔ یہ انسان کی کمزوری ہے اور موجودہ زمانہ کے مسلمان سب سے زیادہ اس کمزوری کا شکار ہیں۔ ۲۷ اگست ۱۹۸۲ انسائیکلو پیڈیا برٹانیکا میں نیشنلزم کا آرٹیکل پڑھ کر ایک تاثر ہوا جس کو یہاں لکھتا ہوں ۔ جدید نیشنلزم کی تحریک اٹھارویں صدی میں یورپ میں پیدا ہوئی۔ انیسویں صدی کے نصف آخر میں وہ ایشیا اور افریقہ میں پہنچی۔ اس وقت یہ ممالک بیرونی طاقتوں کے سیاسی محکوم تھے، ان کے درمیان ان کی اپنی حکومتیں قائم نہ تھیں ۔ اس بنا پر نیشنلزم کا نظریہ ان میں بہت مقبول ہوا۔ کیوں کہ اس میں انھیں اپنے سیاسی حوصلے کے حق میں یہ نظریاتی دلیل مل رہی تھی کہ ان کے ملک میں خود اپنی ملکی اور قومی حکومت قائم ہونا چاہئے ۔ چنانچہ ان ملکوں میں نیشنلزم کی تحریکیں بہت مقبول ہوتیں۔ یہاں تک کہ نیشنلزم کے زور پر

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader