ڈائری
Urdu book, p. 326
By Maulana Wahiduddin Khan
بیسویں صدی میں ایشیا اور افریقہ کے تقریباً تمام ممالک آزاد ہوگئے۔ مگر اس کے بعد کیا ہوا۔ اس کے بعد یہ ہوا کہ ایشیا اور افریقہ کے یہ ممالک آپس میں لڑگئے ۔ ایشیا اور افریقہ کے ان آزاد ممالک کا مفاد آپس میں ٹکر آگیا۔ وہ ایک دوسرے سے لڑنے لگے۔ اب معلوم ہوا کہ نیشلزم کا نظریہ جو محکوم قوم کی حیثیت سے ان کے لئے نہایت مفید تھا ، وہ آزاد قوم کی حیثیت سے ان کے لئے مفید نہیں۔ انیسویں صدی کی دنیا میں جدید نیشلزم کو کامل سچائی سمجھ لیا گیا تھا۔ مگر تجربہ کے بعد معلوم ہوا کہ وہ صرف آدھی سچائی ہے ، وہ پوری سچائی نہیں۔ ۲۸ اگست ۱۹۸۴ What we call progress is the exchange of one nuisance for another. Havelock Ellis (جس چیز کو ہم ترقی کہتے ہیں وہ اس کے سوا اور کچھ نہیں کہ ایک اذیت سے دوسری اذیت کا تبادلہ ہے) قرآن میں ہے کہ لقد خلقنا الانسان فی کبد ( ہم نے انسان کو مشقت میں پیدا کیا ہے) یہی بات بائبل میں ان لفظوں میں ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آدم کو زمین پر بھیجا تو کہا کہ مشقت کے ساتھ تو اپنی عمر بھر زمین کی پیداوار کھائے گا۔ اور وہ تیرے لئے کانٹے اور اونٹ کٹارے اگائے گی ۔ تو اپنے منہ کے پسینہ کی روٹی کمائے گا۔ موجودہ دنیا امتحان کی دنیا ہے۔ یہاں آدمی اپنی آرزوؤں کی دنیا نہیں بنا سکتا۔ یہاں پر ترقی اور کامیابی کے ساتھ ایک کانٹا لگا دیا گیا ہے تاکہ آدمی موجودہ دنیا پر ففتہ نہ ہوسکے۔ وہ موجودہ دنیا میں رہتے ہوئے آخرت کی دنیا کو یاد رکھے۔ ۲۹ اگست ۱۹۸۳ موجودہ زمانہ میں اسلام پر جو کتابیں لکھی گئی ہیں، ان سب کا مشترک عنوان تجویز کرنا ہو تو وہ صرف دو ہوگا۔ فضائل اسلام اور مسائل اسلام ۔ ان کتابوں کا خواہ جو بھی نام ہو اور وہ خواہ جس موضوع پر بھی ہوں، لیکن گہرائی کے ساتھ دیکھئے تو وہ یا تو اسلام کے فضائل و کھانے کے لئے لکھی گئی ہوں گی یا اسلام کے مسائل بتانے کے لئے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader