ڈائری
Urdu book, p. 327
By Maulana Wahiduddin Khan
عصر حاضر میں سب سے زیادہ جس موضوع پر کتابیں لکھنے کی ضرورت تھی وہ ہے ؛ اظہار اسلام ۔ اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ لوگوں کے سامنے نہ تو اظہار اسلام کا مقصد تھا اور نہ انہوں نے اظہار اسلام پر کتابیں لکھیں۔ اظہار اسلام سے میری مراد ہے اسلام کی تعلیم کو عصری اسلوب میں پیش کرنا تا کہ وہ آج کے انسان کے لئے قابل قبول ہو سکے۔ ۳۰ اگست ۱۹۸۴ كل بني آدم خطاء وخير الخطائين التوابون (ترمذي) ہر انسان خطا کار ہے اور بہترین خطا کار وہ ہیں جو خطا کے بعد توبہ کریں۔ خطا کے بعد تو بہ کرنا دوسرے لفظوں میں غلطی کر کے اپنی غلطی کا اعتراف کرنا ہے اور یہ بلاشبہ سب سے بڑی نیکی ہے۔ اللہ تعالی نے انسان کو سب سے زیادہ غلطی کرنے والا بنایا، تاکہ وہ سب سے زیادہ نیکی کرنے والا بنے۔ عام طور پر ایسا ہوتا ہے کہ غلطی کے بعد آدمی اس کا اعتراف نہیں کرتا۔ خدا کے سامنے وہ توبہ کے الفاظ بول دے گا مگر اپنے جیسے آدمی کے سامنے اپنی غلطی کا اعتراف کرنا ہو تو وہ کسی حال میں اعتراف کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتا۔ وہ سمجھتا ہے کہ اعتراف کرنے کے بعد میں اس کے سامنے بے عزت ہو جاؤں گا۔ غلطی حقیقت واقعہ سے انحراف کا دوسرا نام ہے۔ آدمی کو جاننا چاہئے کہ وہ حقیقت واقعہ کو بدل نہیں سکتا۔ اپنے آپ کو بدلنا ممکن ہے، مگر حقیقت واقعہ کو بدلنا ممکن نہیں۔ کیسا عجیب ہے وہ انسان جو غیر ممکن کو کرے اور جو ممکن ہو اس کو چھوڑ دے۔ ۲۱ اگست ۱۹۸۴ ایک شخص حضرت سعید بن جبیر کے پاس آیا۔ اس نے کہا کہ فلاں حدیث کو ملنے میں مجھے تردد ہے، کیوں کہ وہ مجھے قرآن کے خلاف نظر آتی ہے۔ حضرت سعید بن جبیر نے فرمایا: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم اعلم بكتاب الله منك رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تم سے زیادہ اللہ کی کتاب کو جاننے والے تھے۔ ایک حدیث کے متعلق اگر یہ ثابت ہو جائے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قول ہے تو پھر اس میں عقل کو استعمال کرنا جائز نہیں۔ کیوں کہ عقل نہایت محدود ہے۔ صرف یہی نہیں کہ عقل ہر بات

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader