Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 328

By Maulana Wahiduddin Khan

نظر آتی ہے ، حالانکہ اس بات کو دوسرے رخ سے دیکھا جائے تو وہ میں درست نظر آنے لگے گی۔ آدمی اپنے قیاس سے رائے قائم کرتا ہے ۔ حالانکہ تجربہ بتاتا ہے کہ قیاس صحیح بھی ہوسکتا ہے اور غلط بھی ۔ آدمی اگر قیاس صحیح اور قیاس فاسد کا فرق جان لے تو وہ ایسی باتوں پر اصرار کرنا چھوڑ دے۔ یکم ستمبر ۱۹۸۴ بمبئی کے قریب ٹرامے کے مقام پر ۱۰ کروڑ روپے کی لاگت اور کناڈا کے تعاون سے ہندوستان کا پہلا ایٹمی ری ایکٹر قائم ہوا ۔ سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے اس کا افتتاح ۱۶ جنوری ۱۹۶۱ کو کیا تھا۔ واپس اگر دہلی میں انھوں نے ۱۷ جنوری کو ایک تقریر کے دوران اس کا ذکر کیا اور کہا، ”ہمارا یہ ایٹمی ری ایکٹر اجنتا کے غاروں کے سامنے ہے۔ ان میں سے ایک ایٹمی طاقت کا مظہر ہے ، اور دوسرا روحانی طاقت کا مظہر ، اور دنیا کا دار و مدار انھیں دو چیزوں کی ترقی پر ہے۔ ہم سائنس اور روحانیت دونوں کو ساتھ لئے بغیر ترقی کی دوڑ میں آگے نہیں بڑھ سکتے۔“ اس طرح کی باتیں ہمارے لیڈر اکثر کسی نہ کسی شکل میں دہراتے رہتے ہیں۔ مگر وہ محض تقریر برائے تقریر ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ لمبی مدت گزرنے کے باوجود اب تک اس کی طرف کوئی حقیقی پیش رفت نہ ہوسکی۔ ۲ ستمبر ۱۹۸۳ امام مالک مدینہ کی مسجد نبوی میں حدیث کا درس دیتے تھے۔ آپ اکثر یہ کہتے کہ ہر آدمی کی کوئی بات لینے کی ہوتی ہے اور کوئی بات رد کر دینے کی ، سوائے اس قبر والے کے۔ یہ کہتے ہوئے وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کی طرف اشارہ کرتے ( كل احد يوخذ عنه ويرد عليه الا صاحب هذا القبر ، ويشير الى قبر النبی صلی الله عليه وسلم ) اسلام میں علم کا اصل ماخذ اللہ تعالی ہے اور اللہ کے مستند نمائندہ کی حیثیت سے پیغمبر ۔ یہ تعلیم کس قدر آتی ہے اور اس سے ذہن میں کتنی زیادہ وسعت پیدا ہوتی ہے۔ مگر بعد کے زمانہ میں اسلام میں جو بگاڑ آیا اس میں سے ایک یہ تعلیم بھی تھی جس کو مسلمان بھول گئے۔ آج مسلمانوں کے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page