ڈائری
Urdu book, p. 329
By Maulana Wahiduddin Khan
اندر بہت بڑے پیمانہ پر وہی شخصیت پرستی آگئی ہے جو دوسرے ادیان میں تحریف کے نتیجہ میں آئی تھی۔ آج مسلمانوں کے لئے سب سے زیادہ مبغوض چیز یہ ہے کہ ان کی محبوب شخصیتوں پر تنقید کی جائے۔ حالاں کہ یہ سراسر غیر اسلامی ہے۔ مسلمانوں کے اندر سے جب تک شخصیت پرستی کو ختم نہ کیا جائے ، دوبارہ اسلام کا احیاء نہیں ہو سکتا۔ ۴ ستمبر ۱۹۸۳ اسلامی دعوت کا اصل نشانہ فکرازانی میں انقلاب ہے۔ انسان ہمیشہ کسی تفکیر پر رہتا ہے اس کے سوچنے کا کوئی بنیادی طریقہ ہوتا ہے جس پر اس کے تمام اعمال کی تشکیل ہوتی ہے۔ قدیم زمانہ میں انسانی تفکیر کی بنیاد شرک تھی ۔ انسان کی فکر مشرکانہ فکر تھی۔ اسی کے مطابق اس کے تمام اعمال بنتے تھے۔ پیغمبروں نے اس مشر کا نہ فکر کو بدلنے کی کوشش کی۔ معلوم تاریخ کے مطابق پہلے پیغمبروں کے زمانہ میں افراد کے اندر فکری انقلاب آیا مگر عالم انسانی میں عمومی فکری انقلاب نہ آسکا۔ پیغمبر اسلام ﷺ اور آپ کے اصحاب کے ذریعہ جو کام ہوا اس میں یہ ہوا کہ نہ صرف افراد کے اندر فکری انقلاب آیا۔ بلکہ وہ اتنا پھیلا کہ عمومی فکری انقلاب بن گیا۔ اب تاریخ دوبارہ پیچھے کی طرف لوٹ گئی ہے۔ جدید دور میں دوبارہ انسانی فکر بدل گیا ہے۔ ماضی میں مشر کا نہ فکر غالب تھا ، آج ملحدانہ فکر غالب ہے ۔ موجودہ زمانہ میں اسلامی دعوت کا کام یہ ہے کہ اعلیٰ سطح پر جدوجہد کر کے نیا فکری انقلاب لایا جائے۔ انسان کی فکر جو الحاد کے راستہ پر چل پڑی ہے اس کو دوبارہ توحید کے راستہ پر گامزن کیا جائے۔ ۴ ستمبر ۱۹۸۳ قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم : المومن مرآة المومن اذ رأی فیہ عيباً اصلحه یعنی مومن مومن کا آئینہ ہے۔ جب وہ اس کے اندر کوئی عیب دیکھتا ہے تو وہ اس کی اصلاح کر دیتا ہے۔ (صحیح بخاری) کسی کا عیب بتانا گویا اس کے اوپر تنقید کرنا ہے۔ موجودہ زمانہ میں اس قسم کی تنقید کو انتہائی برا سمجھا جاتا ہے۔ حالاں کہ مذکورہ حدیث میں اس کو ایمان کی علامت اور ایک مومن کا دوسرے مومن

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader