Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 330

By Maulana Wahiduddin Khan

پر حق بتایا گیا ہے۔ تنقید دراصل خیرخواہانہ نصیحت کا دوسرا نام ہے۔ سچی تنقید سے زیادہ قیمتی کوئی چیز نہیں۔ مگر قومیں جب زوال کا شکار ہوتی ہیں تو وہ تنقید کے لئے زہرہک ہو جاتی ہیں۔ دورِ زوال میں قوموں کو صرف جھوٹی باتیں اچھی لگتی ہیں۔ ایسے لوگ خوش نا جھوٹ پر جیتے ہیں، وہ سچائی کا مقابلہ کرنے سے گھبرانے لگتے ہیں۔ ۵ستمبر ۱۹۸۳ء حضرت امیر معاویہ نے حضرت علی کے ساتھ جو لڑائیاں کیں، اگرچہ ان سے اسلام کو نقصان پہنچا۔ تاہم حضرت معاویہ سیاست دانی کے ماہر تھے۔ وہ جانتے تھے کہ حکومت کس طرح کی جاتی ہے اور لوگوں کے کس طرح پٹا جاتا ہے۔ ان کا ایک قول ہے : قال معاویة رضی الله عنه : انی لا اضع سیفی حیث يكفيني سوطی، ولا اضع سوطی حیث يكفيني لسانی۔ ولو ان بيني وبين الناس شعرة ما انقطعت ابدا۔ جہاں میرا کوڑا کافی ہو وہاں میں اپنی تلوار استعمال نہیں کرتا۔ اور جہاں میری زبان کافی ہو وہاں میں اپنا کوڑا استعمال نہیں کرتا۔ اور اگر میرے اور لوگوں کے درمیان ایک بال بھی ہو تو میں کبھی اس کو نہیں کاٹتا۔ بہترین حکمران وہ ہے جو طاقت کا کم سے کم استعمال کرے اور صرف اتنا ہی استعمال کرے جتنا بالکل ناگزیر ہو۔ ۶ستمبر ۱۹۸۳ فوج آدمیوں کی ایک جماعت ہے جو اس لئے اکٹھا کی جاتی ہے کہ وہ سیاست دانوں کی غلطی کو درست کرے :

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page