ڈائری
Urdu book, p. 331
By Maulana Wahiduddin Khan
سیاست دانوں کی نااہلی کی قیمت ادا کرتی ہیں۔ ہند و پاک کی 1965 کی جنگ پاکستانی وزیر خارجہ بھٹو کی حماقت کی وجہ سے لڑی گئی۔ عراق اور ایران کی موجودہ جنگ عراقی حکمران صدام حسین کی حماقت سے شروع ہوئی اور ایرانی حکمران آیات اللہ خمینی کی حماقت سے جاری ہے۔ وغیرہ یہی بات نچلی سطح کے جھگڑوں اور لڑائیوں کے بارے میں بھی صحیح ہے۔ ہندوستان کے فرقہ وارانہ فسادات سب کے سب ہندو اور مسلم لیڈروں کی حماقت سے پیش آتے ہیں۔ ہندو قیادت اور مسلم قیادت اگر دانش مندی کا ثبوت دیتی تو یہاں کبھی فرقہ وارانہ فسادات نہ ہوتے جنہوں نے دونوں فرقوں کی ترقی کو روک رکھا ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ تمام لڑائیاں رہنماؤں کی نادانی کے نتیجہ میں پیش آتی ہیں، خواہ وہ حکومتی رہنما ہوں یا غیر حکومتی رہنما ۔ اور خواہ یہ لڑائی مسلح افواج کی سطح پر ہو یا غیر مسلح عوام کی سطح پر۔ ستمبر 1983 موجودہ زمانہ میں جن اسلامی مفکرین نے اسلام پر کتابیں لکھی ہیں، ان کا عام طریقہ یہ ہے کہ وہ اسلام اور مغربی تہذیب کا تقابل کرتے ہیں۔ مگر یہ تقابل ہمیشہ غیر علمی ہوتا ہے۔ اس تقابل میں واضح طور پر در د غلطیاں پائی جاتی ہیں۔ ایک یہ کہ وہ آئیڈیل کا تقابل پریکٹس سے کرتے ہیں۔ یعنی اسلام کا نظریہ لے لیتے ہیں اور مغرب کا عمل، اور پھر دونوں کا تقابل کرتے ہیں۔ حالاں کہ صحیح تقابل یہ ہے کہ آئیڈیل کا تقابل آئیڈیل سے اور پریکٹس کا تقابل پریکٹس سے کیا جائے۔ دوسری عام غلطی تعمیم (generalisation) کی ہے۔ اس میں بھی وہ علمی انصاف نہیں کرتے وہ ایسا کرتے ہیں کہ اسلامی تاریخ کا ایک اچھا واقعہ لے کر وہاں اس کی تعمیم کر دیں گے۔ اور مغربی ممالک کا کوئی برا واقعہ لے لیں گے اور وہاں اس کی تعمیم کر دیں گے۔ حالاں کہ یہی کام جب ایک یہودی مصنف برعکس صورت میں کرتا ہے تو وہ ان کو بہت برا لگتا ہے۔ یعنی وہ اسلامی تاریخ کا ایک ناپسندیدہ واقعہ لے گا اور اسی کو اسلامی سماج کی عمومی حالت بتائے گا۔ اگر ہمیں اپنے بارے میں اس قسم کی تعمیم پسند نہیں تو دوسروں کے بارہ میں بھی ہیں اس قسم کی تعمیم نہیں کرنا چاہئے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader