ڈائری
Urdu book, p. 332
By Maulana Wahiduddin Khan
سورہ نساء (آیت ۱۲۹) میں ہے ...... فان الله كان عفوا قديرا۔ یہاں کلام کا رخ بظاہر اللہ کی طرف ہے، مگر حقیقی معنی کے اعتبار سے اس کا رخ انسانوں کی طرف ہے۔ یہاں دراصل تخلقواباخلاق اللہ (اللہ کا اخلاق اختیار کرو) کی تعلیم دی گئی ہے۔ یعنی جس طرح خدا قادر ہے مگر وہ عفو و درگزر کرتا رہتا ہے۔ اسی طرح اے اہل ایمان، تم بھی سزا دینے کی قدرت رکھتے ہوئے عفو کا طریقہ اختیار کرو۔ ۹ ستمبر ۱۹۸۳ ٹالی بینڈ (Tally Rand) نے کہا ہے کہ ایک شخص تلوار کے ذریعہ سب کچھ کر سکتا ہے، سوا اس کے کہ وہ تلوار کے اوپر بیٹھ نہیں سکتا: A man can do everything with a sword except sit on it. اس کا مطلب یہ ہے کہ ”تلوار“ تخریب کا کام ضرور کر سکتی ہے مگر وہ تعمیر کے کام کے لئے سراسر بے فائدہ ہے۔ جن لوگوں نے بھی تلوار (بالفاظ دیگر تشدد) کو اپنا وسیلہ بنایا انہوں نے اپنے پیچھے بربادی کی تاریخ تو ضرور چھوڑی، مگر وہ اپنے پیچھے کوئی ثبت کارنامہ نہ چھوڑ سکے۔ ۱۰ ستمبر ۱۹۸۳ He that wrestles with us, strengthens our nerves, and sharpens our skills. Our antagonist is our helper. (Edmund Berke) جو شخص ہم سے لڑتا ہے وہ ہمارے اعصاب کو مضبوط کرتا ہے اور ہماری استعداد کو تیز تر بناتا ہے ہمارا مخالف ہمارا مددگار ہے۔ سوچنے کے دو انداز ہیں۔ ایک یہ کہ جو شخص آپ پر تنقید کرے یا آپ کی مخالفت کرے آپ اس کو فوراً اپنا دشمن سمجھ لیں اور اس سے نفرت کرنے لگیں۔ دوسری صورت یہ ہے کہ تنقید اور مخالفت پیش آنے کے بعد آپ اپنے اوپر نظرثانی کریں۔ آپ جنھلاہٹ کے بغیر اصل معاملہ پر ٹھنڈے طریقے سے غور

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader