ڈائری
Urdu book, p. 333
By Maulana Wahiduddin Khan
کریں۔ پہلی صورت میں تنقید اور مخالفت آپ کے لئے زہر ہے، دوسری صورت میں وہ آپ کے لئے آپ کی خوراک بن جاتی ہے۔ ۱۱ستمبر ۱۹۸۳ Difficulty is an excuse history never accepts. Samuel Grafton سموئل گریٹن نے کہا ہے کہ مشکل ایک ایسا عذر ہے جس کو تاریخ کبھی قبول نہیں کرتی۔ مشکلات اس لئے ہیں کہ انھیں عبور کیا جائے۔ نہ یہ کہ انھیں عذر بنایا جائے۔ اگر آپ مشکلات کا مقابلہ کرنا نہ جانیں تو اس کا لازمی نتیجہ یہ ہوگا کہ آپ ناکام رہیں گے۔ اس کے بعد کوئی نہیں ہوگا جو آپ کے اعذار اور شکایات کو سنے۔ ایک والد اپنے بیٹے کو کسی حد تک عذر کی رعایت دے سکتا ہے ، مگر یہ جزئی رعایت بھی صرف گھر کے اندر کی زندگی میں ممکن ہے۔ گھر کے باہر کی دنیا جس ڈکشنری پر قائم ہے اس میں عذر کا لفظ سرے سے موجود ہی نہیں۔ ۱۲ ستمبر ۱۹۸۳ ایک شخص نے اپنے احوال بتاتے ہوئے کہا : ارجوا الله واخاف ذنوبی۔ یعنی میں اللہ سے امید رکھتا ہوں اور اپنے گناہوں سے ڈرتا ہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سنا تو فرمایا : ما اجتمعا في قلب عبد في مثل هذا الموطن الا اعطا ه الله ما يرجو و آمنه مما يخاف۔ کسی بندہ کے دل میں جب بھی یہ چیزیں جمع ہوتی ہیں تو وہ اس کو وہ چیز دے دیتا ہے جس کا وہ امید وار تھا اور اس سے محفوظ کر دیتا ہے جس کا وہ اندیشہ رکھتا تھا۔ سچے مومن کے اندر ایک وقت دو کیفیات جمع ہوتی ہیں ۔ ایک امید اور دوسرے خوف۔ اس کو یقین ہوتا ہے کہ دینے والا صرف خدا ہے، اس لئے اس کی امیدیں تمام تر ایک خدا سے وابستہ ہو جاتی ہیں۔ اسی طرح اس کو یقین ہوتا ہے کہ چھینے والا بھی صرف وہی ایک ہے۔ اس لئے وہ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader