ڈائری
Urdu book, p. 334
By Maulana Wahiduddin Khan
اندیشہ ناک رہتا ہے کہ اگر خدا کی رحمت ومغفرت اسے حاصل نہ ہوئی تو وہ تباہی سے بچ نہیں سکتا۔ جس شخص کے اندر یہ دونوں کیفیات جمع ہو جائیں تو وہ عین وہی چیز ہے جو اللہ تعالیٰ کو مطلوب ہے۔ اس لئے ایسا شخص اللہ تعالیٰ کی عنایات کا مستحق بن جاتا ہے۔ سچا اندیشہ ہی اس دنیا میں بھی یافت کی سب سے بڑی ضمانت ہے۔ ۱۳ ستمبر ۱۹۸۴ء حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انما اخاف علی امتی الائمۃ المضلین (میں اپنی امت پر صرف گمراہ رہنماؤں سے ڈرتا ہوں) زیاد بن جبیر کہتے ہیں: قال لي عمر بن الخطاب هل تعرف ما يهدم الاسلام قلت لا قال يهدمه زلة العالم (خلیفہ ثانی عمر بن الخطاب نے مجھ سے کہا۔ کیا تم جانتے ہو کہ کیا چیز اسلام کو ڈھا دیتی ہے۔ میں نے کہا نہیں۔ فرمایا کہ عالم کی لغزش اسلام کو ڈھا دیتی ہے۔ وفي كلام معاذ بن جبل: واحدروزيغة الحكيم فان الشيطان قد يقول با الضلالة على لسان الحكيم۔ حضرت معاذ بن جبرل کا قول ہے کہ حکیم کی گمراہی سے بچو۔ کیوں کہ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ شیطان حکیم کی زبان سے گمراہی کی بات بولتا ہے۔ اس کو دوسرے انداز سے یوں کہا جا سکتا ہے کہ سب سے بڑا فتہ الفاظ کا فتہ ہے۔ الفاظ میں اتنی زیادہ گنجائش ہوتی ہے کہ باطل کو حق کے روپ میں پیش کیا جاسکے۔ ایک خود ساختہ بات کو قرآن وحدیث کی بات بنا کر دکھایا جائے۔ یہ کام عام لوگ نہیں کر سکتے۔ یہ کام عالم اور حکیم لوگ کرتے ہیں۔ عوام چونکہ خود تجزیہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے اس لئے وہ عالموں اور حکیموں کی بات سے متاثر ہو کر اس کو اختیار کر لیتے ہیں۔ اس دنیا میں ہدایت یاب وہی ہے جو الفاظ کے فتنے سے بچ جائے۔ تعصب ایک تدبیر ہے جو تم کو اس قابل بناتی ہے کہ تم حقائق کے بغیر رائے بنا سکو۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader