ڈائری
Urdu book, p. 336
By Maulana Wahiduddin Khan
ہم بیمار آدمی کا علاج کرتے ہیں اور اس کو طاقتور بنانے کی کوشش کرتے ہیں، نہ یہ کہ موسم کے خلاف احتجاج اور مطالبہ کی مہم شروع کر دیں۔ موجودہ دنیا کا نظام اسی اصول پر قائم ہے۔ یہاں ہر شخص یا ہر گروہ اپنی کمزوری کو بھگتتا ہے۔ اس لئے جب کوئی مسئلہ پیدا ہو تو خود اپنی داخلی کمزوری کی اصلاح میں لگ جانا چاہئے، نہ کہ دوسروں کے خلاف چیخ و پکار میں۔ ۱۶ستمبر ۱۹۸۴ء فرانس میں جون ۱۹۸۴ء میں مضمون نگاری کا مقابلہ (essay contest) ہوا۔ مقابلہ میں شرکت کرنے والوں کو کتاب دیکھے بغیر محدود وقت میں ایک مضمون لکھنا تھا۔ اس مقابلہ میں جو شخص اول آیا اس کا نام جوسیلین بنوئی (Jocelyn Benoist) تھا۔ بوقت مقابلہ اس کی عمر صرف ۱۴ سال تھی۔ نتیجہ سامنے آنے کے بعد اخبار کے نمائندے ان سے ملے۔ ایک اخبار نویس نے پوچھا کہ آپ کی کامیابی کا راز کیا ہے کہ آپ غیر معمولی ذہین ہیں یا پر اسرار صلاحیت کے مالک ہیں۔ نوجوان نے جواب دیا : دونوں میں سے کوئی بھی نہیں۔ بات صرف یہ ہے کہ میں بہت زیادہ پڑھتا ہوں ؛ I just read a lot ”پڑھنا “ بڑی عجیب و غریب چیز ہے۔ یہ ایک انوکھی صلاحیت ہے جو انسان کے سوا کسی اور کو حاصل نہیں۔ آدمی اپنے کمرہ میں یا لائبریری میں بیٹھ کر ساری دنیا کی چیزیں پڑھ سکتا ہے۔ وہ مطالعہ کے ذریعہ انسائیکلوپیڈیا یائی معلومات اپنے پاس میں جمع کر سکتا ہے۔ ۱۷ستمبر ۱۹۸۳ء عن واثلة بن الاسقع قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لا تظهر الشماتة لاخيك فيرحمه الله و يبتليك (رواه الترمذي) اپنے بھائی کی مصیبت پر خوش نہ ہو ، پس اللہ اس پر رحم فرمائے اور تم کو مصیبت میں مبتلا کر دے ۔ موجودہ زمانہ میں ۹۹ فی صد مسلمان اس مرض میں مبتلا ہیں۔ مگر جو لوگ دوسرے کی مصیبت

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader