Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 337

By Maulana Wahiduddin Khan

پر خوش ہوں انھیں جاننا چاہیے کہ یہ خوشی ان سے بہت مانگی قیمت وصول کرنے والی ہے۔ وہ یہ کہ وہ خود عین مصیبت میں مبتلا کر دئے جائیں جس کو وہ اپنے مفروضہ حریف کے خانہ میں ڈال کر خوش ہو رہے تھے۔ ۱۸ ستمبر ۱۹۸۳ علامہ شعرانی نے عہدمحمودیہ کے دیا میں لکھا ہے کہ: اجمع اهل الطریق علی وجوب اتخاذ الانسان له شیخاً (اہل تصوف کا اس پر اتفاق ہے کہ آدمی کے لئے واجب ہے کہ وہ اپنی اصلاح کے لئے اپنا ایک شیخ بنائے) اس "وجوب" کی دلیل کیا ہے۔ اس کی دلیل ان کے نزدیک یہ ہے کہ فقہ کا متفقہ اصول ہے کہ جس چیز کے بغیر وا جب پوری طرح ادا نہ ہو سکے وہ بھی واجب ہو جاتا ہے (مالا يتم الواجب الا به فهو واجب، چوں کہ امراض باطنی کا علاج واجب ہے اور اس واجب کا حصول شیخ کی مدد کے بغیر نہیں ہو سکتا، اس لئے شیخ کا اتخاذ بھی واجب ہے۔ اس دلیل کے صحیح ہونے کے لئے ضروری ہے کہ پہلے یہ ثابت ہو کہ امراض باطنی کی اصلاح کے لئے اتخاذ شیخ ضروری ہے۔ یہ کیوں کر ثابت ہوگا۔ اس کے ثابت ہونے کی شکل یہ ہے کہ قرآن یا حدیث میں اس کی تائید میں واضح نص موجود ہو۔ مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ قرآن و حدیث میں ایسی کوئی نص موجود نہیں، جو اتخاذ شیخ کی اہمیت اس اعتبار سے ثابت کرے۔ اس کا جواب علامہ شعرانی نے یہ دیا ہے کہ حضرات سلف صالحین اور ائمہ مجتہدین کو اللہ تعالی نے امراض باطنی سے سلامتی عطا فرمائی تھی۔ اس لئے ان کو شیخ کی ضرورت نہیں تھی۔ مگر سوال یہ ہے کہ خود اس کا کیا ثبوت ہے کہ ” السلف الصالح والائئمة المجتهدين " کو امراض باطنی سے سلامت حاصل تھی اس لئے وہ شیخ کے ضرورت مند نہ تھے۔ دوسری بات یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بعد کے زمانہ کے لئے بہت ہی چیزوں کی ہدایت فرمائی تھی۔ مثلا آپ نے فرمایا کہ میرے بعد فتنے پیدا ہوں گے تو تم اپنے حکمران کی اطاعت کرنا، خواہ وہ تمہارے خیال میں برائیوں نہ ہو۔ اسی طرح ایسا کیوں نہ ہوا کہ آپ فرماتے کہ میرے بعد تم ہر زمانہ میں اپنا ایک شیخ بناتے رہنا۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page