Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 338

By Maulana Wahiduddin Khan

ہندوستان کے مسلمانوں کی تاریخ جھگڑوں کی تاریخ ہے۔ ہر لیڈر اور ہر رہنما کسی نہ کسی جھگڑے کو لے کر کھڑا ہوا۔ انگریز کا جھگڑا حنفی اور اہل حدیث کا جھگڑا شیعہ اور سنی کا جھگڑا قادیانی اور غیر قادیانی کا جھگڑا ہندو مسلم جھگڑا ایوب اور بھٹو کا جھگڑا اس پوری مدت میں کوئی ایثار رہنما نظر نہیں آیا جو کسی مثبت پیغام کو لے کر اٹھے اور اس کے اوپر قوم کو کھڑا کرے۔ یہی سب سے بڑی وجہ ہے کہ موجودہ زمانہ میں مسلمانوں کی تمام کوششیں حبط اعمال کا شکار ہو کر رہ گئیں۔ بے شمار جانی اور مالی قربانیوں کے باوجود ان کے حصہ میں کچھ نہ آیا۔ ۲۰ ستمبر ۱۹۸۲ قرآن میں مومن کی صفات میں سے ایک صفت یہ بتائی گئی ہے : والذین صبروا ابتغاء وجه ربهم اور جو لوگ صبر کرتے ہیں اللہ کی رضا چاہنے کے لئے دوسرے لفظوں میں اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ لوگ اصولی بنیاد پر صبر کرتے ہیں۔ جب آدمی کو ٹھیس لگے اور وہ اللہ کی رضا کی خاطر صبر کرلے تو گویا اس نے اصولی بنیاد پر صبر کیا۔ مجبوری کے تحت تو ہر آدمی صبر کرتا ہے، مگر مومن کا طریقہ یہ ہے کہ وہ سوچے سمجھے فیصلہ کے تحت اس لئے صبر کرتا ہے کہ یہی اس کے اصول کا تقاضا ہے۔ حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : الصبر عند الصدمة الاولى صبر وہ ہے جو ابتداء صدمہ کے وقت کیا جائے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page