ڈائری
Urdu book, p. 339
By Maulana Wahiduddin Khan
اس حدیث کو ہندوستان کے موجودہ حالات کی روشنی میں بخوبی سمجھا جاسکتا ہے۔ ہندوستان کے مسلمانوں کا حال یہ ہے کہ ہندوؤں کی طرف سے کوئی واقعہ ہو (مثلاً مسجد کے سامنے سے ہندوؤں کا جلوس نکلے) تو اس وقت وہ اس کو برداشت نہیں کریں گے۔ وہ فوراً اینٹ کا اس کور کرنے کے لئے کھڑے ہو جائیں گے۔ ہندو کا جلوس نکلتے ہی اسلام خطرہ میں پڑ جائے گا۔ اس کے بعد ضد بڑھے گی اور فساد ہوگا۔ اور مسلمان مارے جائیں گے۔ ان کے گھر اور دکان لوٹے جائیں گے اور جلا دیے جائیں گے۔ جب یہ ہو چکا ہوگا تو اس کے بعد مسلمان مکمل صبر کی تصویر بن کر اپنے اپنے گھروں میں بیٹھ رہیں گے۔ یہی ایک واقعہ ہے جو ہندوستان میں نصف صدی سے ہو رہا ہے۔ ابتدا، صدر کے وقت بے صبری، اور پھر اس کے بعد صبر۔ مسلمان ہمیشہ آخر میں صبر کرتے ہیں۔ مگر یہ صبر وہ ہے جس پر انہیں حدیث کے مطابق، صبر کا کریڈٹ ملنے والا نہیں۔ ۲۱ ستمبر ۱۹۸۲ جب آدمی لامین بخشیں نکالے تو وہ بھول جاتا ہے کہ کیا چیز دلیل ہے اور کیا چیز دلیل نہیں۔ مثلاً بریلوی حضرات کا عقیدہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر جگہ موجود ہیں اور ہر چیز دیکھتے ہیں۔ اس عقیدہ کے دلائل میں سے ایک دلیل ان کے نزدیک یہ ہے کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں یہ روایت ہے کہ آدمی جب مر کر قبر میں جاتا ہے تو فرشتے آتے ہیں اور اس سے کچھ سوال کرتے ہیں۔ ان میں سے ایک سوال یہ ہے : ماكنت تقول في هذا الرجل تم اس آدمی (رسول اللہﷺ) کے بارہ میں کیا کہتے تھے۔ بریلوی حضرات کہتے ہیں کہ عربی میں ھذا کا لفظ قریب کے اشارہ کے لئے آتا ہے۔ فرشتوں کے سوال میں اشارہ قریب کا لفظ استعمال کیا جاتا بتاتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر میت کے پاس حاضر و ناظر ہوتے ہیں۔ یہ دلیل نہیں دلیل بازی ہے۔ محض ھذا کے استعمال سے یہ بات ثابت نہیں ہوتی۔ حدیث وسیرت کی کتابوں میں آتا ہے کہ وفد عبد القیس شدہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader