Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 340

By Maulana Wahiduddin Khan

کے پاس مدینہ میں آیا۔ گفتگو کے دوران اس نے یہ جملہ کہا: ..... بيننا وبينك هذا الحي من كفار مضر ہمارے اور آپ کے درمیان یہ کفار مضر کا قبیلہ ہے۔ ظاہر ہے کہ مضر کا قبیلہ اس وقت مدینہ میں موجود نہ تھا۔ یہ صرف کہنے کا ایک انداز تھا جو وفد عبد القیس نے استعمال کیا۔ ۲۲ ستمبر ۱۹۸۲ء خوش نصیب ہے وہ شخص جس کی موت اس کے لئے جنت میں داخلہ کا دروازہ بن جائے۔ جو موجودہ دنیا سے اس حال میں جائے کہ اگلے مرحلہ میں خدا کے فرشتے اس کو مبارک باد دینے کے لئے کھڑے ہوئے ہوں۔ جو ان نعمتوں کو قریب سے پالے جن کو موت سے پہلے کی دنیا میں اسے صرف دور سے دکھایا گیا تھا۔ جو چیزیں آج کی زندگی میں اس کو نمونہ کے طور پر دکھائی گئی تھیں وہاں وہ ان کو پورے طور پر مل جائیں۔ جو چیزیں یہاں تعارف کے درجہ میں سامنے آئی تھیں ۔ وہاں وہ چیزیں مکمل کر کے اسے ہمیشہ کے لئے دے دی جائیں۔ ۲۳ ستمبر ۱۹۸۳ء بریلوی فرقہ کا عقیدہ ہے کہ عارف کامل تمام امور غیب سے مطلع ہو جاتا ہے۔ ان کے نزدیک یہ کمال نبوت و ولایت کی شرط ہے۔ ایک بریلوی عالم نے لکھا ہے: (لا تستقر نطفة فى فرج انثى الا ينظر ذلك الرجل ( الكامل ) اليها کسی عورت کی شرمگاہ میں کوئی نطفہ بھی ٹھہرتا ہے تو وہ کامل انسان (ولی) اسے ضرور دیکھ لیتا ہے۔ یہ ایک چھوٹی سی مثال ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ موجودہ زمانہ کے مسلمان کس قسم کی لاعلمی بتوں میں مبتلا ہیں۔ یہ جھوٹی باتیں صرف بریلوی حضرات کے یہاں نہیں ہیں بلکہ دوسرے حلقوں میں بھی وہ موجود ہیں ، بس فرق یہ ہے کہ ان کی شکلیں بدلی ہوئی ہیں۔ کاش لوگ جانتے کہ اصل مسائل کچھ اور ہیں نہ کہ وہ جن میں یہ لوگ اپنی قابلیت کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ ایسی باتیں ثابت ہونے کے بعد بھی اتنی ہی غیر ثابت شدہ رہتی ہیں جتنا کہ ثابت ہونے سے پہلے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page