Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 341

By Maulana Wahiduddin Khan

۲۴ستمبر ۱۹۸۳ فی الصحيحين عن ابى هريرة ان رسول الله صلی الله عليه وسلم قال، ان لله تسعة وتسعين اسماً، مأة الا واحداً ۔ من احصاها دخل الجنة صحیحین (بخاری و مسلم) میں حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اللہ کے ۹۹ نام ہیں، سو میں ایک کم۔ جس شخص نے ان کا شمار کیا وہ جنت میں داخل ہوگا۔ اس حدیث میں احصاء سے مراد احصاء شعوری ہے نہ کہ احصاء لسانی۔ اللہ کے یہ نام دراصل اللہ کی صفات کے مختلف پہلو ہیں۔ آدمی خدا پر اور اس کی تخلیقات پر غور کرتا ہے تو خدا کی خدائی کے مختلف پہلو اس کے سامنے آتے ہیں۔ انھیں پہلوؤں کا شعوری ادراک ہونا ان کا احصاء کرنا ہے۔ اور جو لوگ اس اعتبار سے خدا کی معرفت حاصل کریں وہ بلاشبہ جنت میں جائیں گے۔ کیوں کہ جنت دراصل معرفتِ خداوندی کی قیمت ہے۔ حدیث میں ۹۹ کا لفظ محض اعتباری ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ کے بے شمار نام ہیں۔ امام رازی نے اپنی تفسیر میں بعض بزرگوں سے نقل کیا ہے کہ : ان لله خمسة آلاف اسم اللہ کے پانچ ہزار نام ہیں۔ (تفسیر ابن کثیر، الجزء الاول، صفحہ ۱۹) مگر حقیقت یہ ہے کہ اللہ کے بے شمار نام ہیں۔ میں بفضلہ تعالی کہہ سکتا ہوں کہ میں نے اللہ کے کئی ایسے ”نام“ دریافت کئے ہیں جو کتابوں میں لکھے ہوئے نہیں۔ اور میری یہ دریافت جاری ہے۔ فالحمد للہ علی ذالک۔ ۲۵ستمبر ۱۹۸۳ ٹیرنس (Terence) کا قول ہے کہ لوگ اپنے معاملہ کے مقابلہ میں دوسروں کے معاملات کو زیادہ اچھی طرح دیکھتے ہیں اور زیادہ اچھا فیصلہ کرتے ہیں : Men see and judge affairs of other men better than their own. یہ بات صد فی صد درست ہے۔ مگر دوسروں پر رائے زنی صرف اس وقت کارآمد ہے جب کہ مقصد گفتگو برائے گفتگو ہو۔ اگر بحث و گفتگو کا مقصد کسی نتیجہ تک پہنچنا ہو تو ایسا کلام بالکل بے فائدہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page