Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 342

By Maulana Wahiduddin Khan

ہے ۔ کیوں کہ اپنے اوپر رنج بننے سے اپنی اصلاح ہوتی ہے جب کہ دوسروں کے اوپر رنج بننے سے بے فائدہ تکرار ۔ آج محرم کے مہینہ کی دس تاریخ تھی۔ نظام الدین میں ہمارے مکان کے سامنے سے محرم کا جلوس نکلا ۔ تعزیہ ، باجا ، کھیل ، ہنگامہ اور ریہاری خرافات اسلام کے نام پر ہو رہی تھی۔ یہ لوگ سیکڑوں سال سے یہی دیکھتے آئے ہیں اس لئے اب وہ اس سے الگ ہو کر سوچ نہیں سکتے۔ اس منظر کو دیکھ کر میری آنکھوں میں بے اختیار آنسو آگئے۔ میں نے سوچا کہ اب امت کی اصلاح کی ایک ہی صورت ہے۔ وہ یہ کہ ایک ایسی نسل بنائی جائے جو ان تمام روایات سے منقطع ہو کر پرورش پائے۔ کچھ افراد مسلمانوں میں سے بھی نکلیں گے مگر زیادہ کی امید نہیں۔ کیوں کہ ہر مسلمان انھیں روایات کے درمیان پرورش پا رہا ہے۔ ہر مسلمان اسلام کو ایک "تعزیہ " بنائے ہوئے ہے۔ قرآن والا مومن بننے کے لئے تمام تاریخی روایات سے اپنے آپ کو کاٹنا پڑے گا۔ اور ایسے افراد شاذ و نادر ہی ہوتے ہیں۔ آج کا مسلمان بعد کے زمانہ میں بننے والی روایات میں جی رہا ہے۔ وہ قرآن وسنت میں نہیں جی رہا ہے ۔ اب ضرورت ہے کہ ایک ایسی نسل بنائی جائے جو قرآن میں جئے ، جو ابتدائی اسلام میں پرورش پا کر تیار ہو۔ ہمیں وہ اعلیٰ افراد درکار ہیں جو درمیانی وقفہ کو حذف کرکے آغاز اسلام سے اپنا ذہنی رشتہ جوڑ سکیں۔ یہ شعوری سفر بلاشبہ مشکل ترین کام ہے۔ مگر اسی مشکل سفر میں ہماری تمام سعادتوں کا راز چھپا ہوا ہے۔ ۲۷ ستمبر ۱۹۸۲ ایک شخص جل جائے تو اس کے جلے ہوئے حصہ پر چمڑے کی پیوند کاری کی جاتی ہے۔ جس کو (skin grafting) کہا جاتا ہے۔ اس کا یہ فائدہ ہے کہ جلا ہوا حصہ دوبارہ پہلے کی طرح ہو جاتا ہے۔ پیوند کاری دو قسم کی ہوتی ہے۔ ایک یہ کہ دوسرے آدمی کی کھال لے کر جلے ہوئے آدمی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page