ڈائری
Urdu book, p. 343
By Maulana Wahiduddin Khan
کے جسم پر لگائی جائے ۔ اس کو (homograft) کہا جاتا ہے ۔ دوسری صورت یہ ہے کہ جلے ہوئے آدمی کی اپنی کھال لگائی جائے ۔ یعنی غیر متاثرہ حصہ کی کھال لے کر متاثرہ حصہ پر لگائی جائے۔ اس کو autograft کہا جاتا ہے۔ اس قسم کے مفہوم کو ادا کرنے کے لئے اردو زبان میں اس طرح کے سادہ الفاظ بنانا انتہائی دشوار ہے۔ اردو کا نشوونما شعر و شاعری اور خطابت اور مناظرہ بازی جیسی چیزوں کے ماحول میں ہوا۔ چنانچہ ان چیزوں کے لئے اردو میں خوب الفاظ موجود ہیں۔ شاعرانہ اور خطیباتہ مفہوم کو ادا کرنے کے لئے اردو میں ترکیبیں وضع کرنا بہت آسان ہے۔ مگر سائنٹفک خیالات کو سادہ ترکیب میں بیان کرنا اردو میں سخت دشوار ہے۔ یہ ایک مثال ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ دور جدید کے لحاظ سے اردو کس قدر پس ماندہ زبان ہے۔ ۲۸ ستمبر ۱۹۸۴ قرآن میں ہے کہ آدم کو جب زمین پر بھیجا گیا تو اللہ تعالی نے فرمایا کہ جاؤ تم لوگ زمین پر آباد ہو، وہاں تم لوگ ایک دوسرے کے دشمن ہوگے (قلنا اهبطو البعضكم لبعض عدو) یہاں یہ سوال ہے کہ ایک دوسرے کا دشمن ہونے سے کون دو گروہ مراد ہیں ۔ انسان اور انسان یا انسان اور شیطان ۔ اہلِ تاویل کی ایک جماعت نے اس سے مراد انسان اور انسان کو لیا ہے۔ مولانا امین احسن اصلاحی نے اس کی پر زور تر دید کی ہے اور لمبی بحث کر کے یہ ظاہر کیا ہے کہ اس سے مراد انسان اور شیطان ہے۔ مگر یہ بحث سراسر غیر ضروری ہے۔ سوال یہ ہے کہ انسان اور شیطان کی دشمنی کی عملی صورت کیا ہے۔ کیا شیطان مجسم ہو کر مید انِ مقابلہ میں آتا ہے اور انسان اس سے اس طرح لڑائی لڑتے ہیں جیسے انسانوں سے باہمی لڑائی لڑی جاتی ہے۔ ظاہر ہے کہ ایسا نہیں ہوتا۔ شیطان وسوسہ کے راستہ سے انسان کے پاس آتا ہے اور وسوسہ کی سطح پر ہی انسان کو اس کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔ پھر یہ وسوسہ کیا ہوتا ہے۔ یہ وسوسہ ہوتا ہے حسد ، کبر، خیانت، ظلم اور اس طرح کی دوسری برائیوں پر انسان کو آمادہ کرنا۔ ان تمام برے جذبات کا نشانہ انسان ہی بنتے ہیں نہ کہ شیطان ۔ دوسرے لفظوں میں یہ کہ شیطان ایک انسان کو دوسرے انسان سے لڑکر آتا ہے، ب

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader