ڈائری
Urdu book, p. 344
By Maulana Wahiduddin Khan
اور اسی مقام پر انسان کو یہ کرنا پڑتا ہے کہ وہ دوسرے انسانوں سے ٹکرائے۔ اگر عداوت کو شیطان اور انسان کی عداوت کے معنی میں لیا جائے تب بھی عملی طور پر وہ انسان اور انسان ہی کی عداوت ہے۔ نتیجہ کے اعتبار سے دونوں تفیوں میں کوئی فرق نہیں۔ ۲۹ ستمبر ۱۹۸۳ کون سا انڈا اچھا ہے اور کون سا خراب ، اس کا اندازہ اوپر سے نہیں ہوتا ۔ کیوں کہ اوپر سے دیکھنے میں سب انڈے ٹھیک ہی معلوم ہوتے ہیں ۔ انڈے کا اچھا یا خراب ہو تا اس وقت معلوم ہو تا ہے جب کہ اس کو توڑا جائے۔ ایسا ہی کچھ معاملہ انسانوں کا بھی ہے ۔ کوئی انسان کیسا ہے ، اس کا اندازہ معمول کے حالات میں نہیں ہوتا بلکہ غیر معمولی حالات میں ہوتا ہے۔ اور وہی انسان انسان ہے جو غیر معمولی حالات میں انسان ثابت ہو ۔ جو توڑنے کے بعد بھی ویسا ہی رہے جیسا کہ وہ ٹوٹنے سے پہلے دکھائی دے رہا تھا۔ ۳۰ ستمبر ۱۹۸۳ انسائیکلوپیڈیا برٹانیکا میں قرآن (Quran) پر مفصل مقالہ ہے۔ اس کے آخر میں قرآنی تراجم کی تفصیل ہے۔ عجیب بات ہے کہ فارسی، ترکی اور اردو میں تو مسلمانوں نے قرآن کے ترجمے کئے ۔ یہ زبانیں مسلمانوں کی زبانیں تھیں ۔ مگر دوسری قوموں کی زبان میں ترجمے ایک عرصہ دراز تک صرف غیر مسلم کرتے رہے۔ لاطینی زبان میں پہلا ترجمہ ۱۱۴۳ میں کیا گیا ۔ یہ ترجمہ ایک عیسائی پاوری نے کیا۔ اسی طرح اطالوی ، جرمن ، ڈچ ، فرانسیسی وغیرہ زبان میں بھی ابتدائی ترجمے عیسائیوں اور یہودیوں نے کئے۔ انگریزی میں بھی پہلا ترجمہ الگزینڈر راس نے کیا ، وغیرہ ۔ عیسائیوں کے بعد انگریزی میں جس شخص نے پہلا ترجمہ کیا وہ ایک قادیانی تھا ۔ بعد کو دوسرے کو مسلمانوں کے ترجمے شائع ہوئے ۔ زیادہ تر اس جذبہ کے تحت کہ دوسروں نے غلط ترجمہ کیا ہے ، اس کو صحیح کیا جائے۔ اس کی وجہ مسلمانوں میں دعوتی ذہن نہ ہو نا ہے۔ ہمارے علماء و مفسرین زیادہ سے زیادہ یہ سوچ سکے کہ غیر عربی داں مسلمانوں کے لئے قرآن کا ترجمہ تیار کریں۔ یہ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader