ڈائری
Urdu book, p. 345
By Maulana Wahiduddin Khan
بات ان کے ذہنی دائرہ سے باہر رہی کہ غیر مسلم اقوام کے لئے ان کی اپنی زبانوں میں قرآن کے ترجمے تیار کر کے شائع کئے جائیں تاکہ وہ اسلام سے واقف ہوں ۔ مسلمانوں میں اگر دعوتی ذہن ہوتا تو دور پرلیس آنے کے بعد وہ نہایت جوش اور وسعت کے ساتھ یہ کام کرتے ۔ مگر دعوتی ذہن نہ ہونے کی وجہ سے وہ یہ انتہائی ضروری کام نہ کر سکے ۔ غیر مسلموں میں بطور خود تجسس پیدا ہوا ۔ انھوں نے قرآن کو پڑھا اور اپنی زبانوں میں اس کے ترجمے کئے ۔ مگر مسلمانوں میں کبھی یہ جذبہ ہی نہیں ابھرا کہ قرآن کا ترجمہ دنیا کی دوسری زبانوں میں کریں تاکہ غیر مسلم حضرات قرآن کی تعلیمات سے واقف ہو سکیں ۔ یکم اکتوبر ۱۹۸۴ ۱۹۷۲ سے پہلے جب ہندوستان میں آزادی اور غلامی کی کش مکش چل رہی تھی ، انگریزوں نے کہا کہ ہم نے ہندوستان کو بہترین گورنمنٹ دی ہے ، اس سے زیادہ آپ لوگ اور کیا چاہتے ہیں ۔ مہاتما گاندھی نے سختی کے ساتھ اس کی تردید کی ۔ انھوں نے کہا کہ اچھی حکومت ، حکومت خود اختیاری کا بدل نہیں ہے : Good government is no substitute for self-government. مگر یہ صرف ایک جذباتی بات ہے جو کہنے میں بہت اچھی لگتی ہے ، گردہ برتنے میں اچھی نہیں۔ ہندوستان ۵ اگست ۱۹۴۷ کو آزاد ہوا ، اس کے بعد ۲۰ جنوری ۱۹۲۸ کو گاندھی جی کے ایک سیاسی مخالف نے انھیں گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔ بندوق کی گولی جب گاندھی جی کے جسم میں پیوست ہو چکی تھی اور وہ موت وحیات کی کش مکش میں مبتلا تھے ، اس وقت کوئی شخص ان سے پوچھتا کہ غلام ہندوستان کا مخالف آپ کو آغا خاں پیلس میں نظر بند کرتا تھا اور آزاد ہندوستان کا مخالف آپ کو گولی مار رہا ہے ۔ اب بتائیے کہ دونوں میں سے کون اچھا ہے تو شاید ان کا جواب پہلے جواب سے مختلف ہوتا ۔ آج اگر ایک عام ہندوستانی سے پوچھا جائے کہ انگریزی دور تمہارے لئے اچھا تھا جب کہ تمہاری جان و مال محفوظ تھی ، دفتروں میں رشوت کے بغیر کام ہوتا تھا ، یا موجودہ دور اچھا ہے جب کہ کسی شخص کی جان و مال محفوظ نہیں ، رشوت کے بغیر کسی دفتر میں کوئی کام نہیں ہوتا ، تو

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader