Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 346

By Maulana Wahiduddin Khan

شاید اس کا جواب اس سے مختلف ہو گا جس کی نمائندگی مہاتما گاندھی نے اپنے مذکورہ فقرہ میں کی تھی۔ بعض مرتبہ آدمی ایسے الفاظ بولتا ہے جو کریم کے لحاظ سے صحیح مگر حقیقت کے اعتبار سے غلط ہوتے ہیں۔ ۱۹۷۷ کا واقعہ ہے۔ امریکہ نے ایک خلائی جہاز (space-craft) خلا میں بھیجا۔ اس کے دو مسافر تھے ایک مرد اور ایک عورت۔ مرد کا نام بورمن (Frank Borman) تھا ۔ واپسی کے بعد مسٹر بورمن نے ایک بیان میں کہا: عورت کو خلائی جہاز میں بٹھانا اچھا ہے۔ مگر ایک مرد اور ایک عورت کو دیر تک اس طرح قریب رکھنا ابتری (upsetting) کا باعث ہوگا۔ مسٹر بورمن کے اس بیان سے موجودہ نظریہ مساوات مرد و زن پر زد پڑتی تھی۔ چنانچہ آزادی نسواں کی ایک پرجوش حامی خاتون نے کہا: ”مسٹر فرینک بورمن کا وجود کہاں ہوتا اگر ان کے ماں اور باپ اکٹھا نہ ہوئے ہوتے۔“ یہ بلگرمیر کے لحاظ سے صحیح مگر حقیقت کے اعتبار سے غلط ہے۔ فرینک بورمن کے والدین بذریعہ نکاح شوہر اور بیوی کی حیثیت سے اکٹھے ہوئے تھے۔ جب کہ مذکورہ خلائی جہاز میں جس مرد اور عورت کو ایک ساتھ بھیجا گیا تھا وہ ایک دوسرے کے لئے غیر کی حیثیت رکھتے تھے۔ انسان جب ایک بات کو نہ مانا چاہے اور اس کو رد کرنے کے لئے اس کے پاس دلیل بھی نہ ہو تو اس وقت وہ دھاندلی کا طریقہ اختیار کرتا ہے۔ یہ دھاندلی نہ صرف انتہائی غیر علمی حرکت ہے بلکہ وہ بدترین جرم بھی ہے۔ سچائی کے مقابلہ میں انسان کا رویہ اعتراف کا ہونا چاہئے نہ کہ انکار اور دھاندلی کا۔ ۳ اکتوبر ۱۹۸۴ ان الفتنة نائمة ولعن الله من اليقظها (فتنہ سویا ہوا ہے، اور اس شخص پر اللہ کی لعنت ہو جو اس کو جگائے) اس کا مطالعہ ہندوستان کے حالات میں کیجئے ۔ اس ملک میں ہندو اکثریت فرقہ کی حیثیت

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page