Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 347

By Maulana Wahiduddin Khan

رکھتے ہیں۔ وہ ہر اعتبار سے مسلمانوں سے آگے ہیں۔ اب صورت حال یہ ہے کہ ہندوؤں کے ذہن میں بہت سی تلخ یادیں چھپی ہوئی ہیں۔ مسلمانوں نے باہر سے آکر آٹھ سو سال تک ہمارے اوپر حکومت کی مسلم حکمرانوں نے مندروں کو توڑ کر مسجد میں تبدیل کیا۔ مسلمانوں نے بھارت ماتا کے دو ٹکڑے کروائے۔ ملک بٹوانے کے باجود وہ ہمارے حصے دار بنے ہوتے ہیں۔ وغیرہ اس قسم کی بہت سی تلخ یادیں ہیں جو ہندوؤں کے دماغ میں بسی ہوئی ہیں۔ تاہم روزمرہ کی زندگی کے تقاضے ان یادوں کو دباتے رہتے ہیں۔ مزید یہ کہ ہندو قوم ایک زر پرست قوم ہے زر کو حاصل کرنا اس کا سب سے بڑا مقصد ہے۔ چنانچہ ہندوؤں کا حال یہ ہے کہ دولت کمانے کی دھن میں وہ دوسری تمام باتوں کو بھولے ہوتے رہتے ہیں۔ گویا ہندو قوم کے ذہن میں ایک "فتنہ" ہے مگر عام حالات میں وہ سویا ہوا رہتا ہے۔ لیکن سلمان یہ کرتے ہیں کہ اپنی جذباتیتا اور اپنے چھوٹے فخر کی وجہ سے اس خفتہ فتنہ کو جگا دیتے ہیں۔ مثلاً ہندوؤں کا ایک مذہبی یا قومی جلوس سڑک پر جار ہا ہے ۔ راستہ میں ایک مسجد ہے۔ یہاں سلمان نکل کر کھڑے ہو جاتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اپنا جلوس دوسرے راستہ سے لے جاؤ ، ہم اپنی مسجد کی طرف سے مشترکانہ جلوس کو نہیں جانے دیں گے۔ اس قسم کے تمام افعال جو مسلمان اس ملک میں ۵۰ برس سے کر رہے ہیں وہ سب فتنہ کو جگانے والے ہیں۔ فتنہ جب جاگتا ہے تو ہندو مسلم فساد ہوتا ہے جس میں ہمیشہ سلمان ہی یک طرفہ طور پر مارے جاتے ہیں۔ وہ ایک طرفہ طور پر برباد ہوتے ہیں۔ جو فتنہ سویا ہوا ہے اس کو سویا رہنے دیجیے۔ وہ شخص لعنت زدہ ہے جو سوئے ہوئے فتنہ کو جگا دے۔ ۴ اکتوبر ۱۹۸۳ مولانابو الکاعلیٰ مودودی ایک آیت کی تشریح کرتے ہوئے لکھتے ہیں: " اسلام کی تلوار ایسے لوگوں کی گردنیں کاٹنے کے لئے تو ضر و تیز ہے جو اسلام اور مسلمانوں کو مٹانے کی کوشش کرتے ہیں یا اللہ کی زمین میں فتنہ و فساد پھیلاتے ہیں۔ لیکن جو لوگ ظالم نہیں ہیں ....." (الجہاد فی الاسلام، صفحہ ۱۰۵) اسی طرح موصوف اپنی کتاب " پردہ " میں پر دہ اور نقاب سے بحث کرتے ہوئے کتاب

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page