ڈائری
Urdu book, p. 348
By Maulana Wahiduddin Khan
کے آخر میں لکھتے ہیں: " پردہ میں تخفیف کرنے سے پہلے آپ کو کم از کم اتنی قوت پیدا کرنی چاہئے کہ اگر کوئی مسلمان عورت بے نقاب ہو تو جہاں اس کو گھورنے کے لئے دو آنکھیں موجود ہوں، وہیں ان آنکھوں کو نکال لینے کے لئے پچاس ہاتھ بھی موجود ہوں" (پرده، صفحہ ۲۷۲) یہ زبان میرے ذوق کے سراسر خلاف ہے۔ اس زبان میں جو بے دردی اور قسادت ہے اس کو دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ کسی داعی کا کلام نہیں ہے بلکہ کسی جلاد کا کلام ہے۔ داعی کا کلام درد اور شفقت سے بھرا ہوا کلام ہوتا ہے۔ مگر مجھے اس کے اندر درد اور شفقت کی محسوس نہیں ہوتی۔ ان الفاظ میں جلاد کی بے دردی ہے نہ کہ داعی کی دردمندی۔ ۵ اکتوبر ۱۹۸۳ جون ۱۹۶۷ میں عرب ۔ اسرائیل جنگ ہوئی۔ اس چھ روزہ جنگ میں اسرائیل کو زبردست کامیابی ہوئی۔ اس نے عربوں کے بڑے حصہ پر قبضہ کرکے اپنا رقبہ بہت بڑھالیا۔ اس جنگ میں اسرائیل کی کامیابی کا ایک راز یہ تھا __ اختلاف کے باوجود متحد ہونا۔ اس وقت اسرائیل میں ایشکول (Levi Eshkol) کی حکومت تھی۔ ایشکول کی حکومت ۱۹۶۳ سے ۱۹۶۹ تک رہی۔ ایشکول اور موشے دایان کے درمیان زبردست اختلاف تھا۔ اسی اختلاف کی بنا پر موشے دایان نے ۱۹۶۴ میں کابینہ سے استعفا دے دیا تھا۔ مگر ۱۹۶۷ میں جمال عبد الناصر کی پالیسی کے نتیجہ میں جب محسوس ہوا کہ اسرائیل اور عربوں کے درمیان جنگ ہو کر رہے گی تو اس وقت کے اسرائیلی وزیر اعظم لیومی ایشکول نے اس مسئلہ پر سنجیدگی سے غور کیا۔ اس کو محسوس ہو کر جنگ کو جیتنے کے لئے جنرل موشے دایان کی خدمات کو حاصل کرنا بہت ضروری ہے جس کو جنگی معاملات میں غیر معمولی مہارت حاصل ہے۔ چنانچہ یکم جون ۱۹۶۷ کو جنرل موشے دایان کو کبینٹ میں لے لیا گیا اور اس کو اسرائیل کا وزیر جنگ بنا دیا گیا۔ اس کے جلدی بعد ۱۷ جون کو جنگ چھڑ گئی جو ۱۰ جون ۱۹۶۷ کو اسرائیل کی فتح پر ختم ہوئی۔ جنرل موشے دایان اس سے پہلے لیومی ایشکول پر سخت تنقیدیں کیا کرتا تھا۔ دونوں ایک

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader