ڈائری
Urdu book, p. 349
By Maulana Wahiduddin Khan
دوسرے کے سیاسی رقیب بنے ہوئے تھے۔ اس کے باوجود ایشکول نے اس کی فوجی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے اس کو دفاع کی وزارت سونپ دی۔ یہی اختلاف کے باوجود متحدہ ہونا اسرائیل کی کامیابی کا سب سے بڑا راز ہے۔ ۶ اکتوبر ۱۹۸۳ عن ابي موسى قال قال رسول الله حضرت ابوموسیٰ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ صلی اللہ علیہ وسلم من احب دنیاه وسلم نے فرمایا کہ جو شخص دنیا کی محبت کرے گا وہ اپنی اضر بآخرته ومن احب آخرته آخرت کا نقصان کرے گا۔ اور جو شخص آخرت کی محبت اضر بدنياه فآثروا ما يبقى علیٰ کرے گا وہ اپنی دنیا کا نقصان کرے گا۔ پس جو باقی ما يفنى (مسند احمد، بیہقی) رہنے والا ہے اس کو تم ترجیح دو اس پر جو فنا ہونے والا ہے۔ آدمی بیک وقت دو چیزوں سے محبت نہیں کر سکتا۔ ایک چیز سے محبت کی سطح پر تعلق ہمیشہ اس قیمت پر ہوتا ہے کہ دوسری چیزوں سے اس کا تعلق محض رسمی ہو کر رہ جائے۔ ۷ اکتوبر ۱۹۸۳ اسلامی شریعت کے مطابق یہ ہے کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو تین طلاق دے دے تو وہ طلاق بائن ہو جاتی ہے۔ اب بعض لوگ اس طرح کہتے تھے کہ ” میں تم کو تین طلاق دیتا ہوں“ اگرچہ یہ بھی غلط تھا۔ کیوں کہ ایک مجلس میں تین طلاق دینا درست نہیں۔ کچھ لوگ اس سے بھی آگے اس طرح کے الفاظ بولنے لگے کہ تجھ کو تین ہزار طلاقیں۔ یا اتنی طلاقیں جتنے آسمان میں تارے ہیں۔ وغیرہ اس طرح اعداد و طلاق میں اسراف کا ایک معاملہ رسول اللہ صلی اللہ کے سامنے آیا۔ آپ نے فرمایا : ” تیری بیوی کے تجھ سے جدا ہونے کے لئے تو صرف تین طلاق کافی تھی۔ بقیہ طلاقیں جو تو نے دی ہیں وہ تیرے حساب میں لکھی جائیں گی۔ یہ اللہ کے اختیار میں ہے کہ انھیں معاف کرے یا اس کے سبب سے تجھے سزا دے۔“ طلاق کا تعلق عورت سے ہے نہ کہ مرد سے۔ پھر وہ مرد کے حساب میں کیوں لکھی جائیں گی ، اس کی وجہ یہ ہے کہ اس طرح کا کلام سرکشی کا کلام ہے۔ نکاح و طلاق کے احکام خدا کے احکام ہیں۔ آدمی جب ایک عورت سے نکاح کرتا ہے تو وہ خدا کے حکم کے تحت اس سے نکاح کرتا ہے۔ اسی طرح

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader