Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 350

By Maulana Wahiduddin Khan

جب وہ اس کو طلاق دیتا ہے تو خدا کے حکم تحت اس کو طلاق دیتا ہے۔ ایسی حالت میں شکل کے اندر سنجیدگی کا انداز ہونا ضروری ہے۔ آدمی اگر کہے کہ ”میں تم کو ایک طلاق دیتا ہوں“ تو اس نے خدا کے بتلائے ہوئے الفاظ کو دہرایا۔ اگر وہ کہے کہ ”میں تم کو تین طلاق دیتا ہوں“ تو اس نے خدا کے حکم کے ساتھ کھیل کیا۔ اور اگر وہ کہتا ہے کہ ”تم کو اتنی طلاقیں جتنے آسمان میں تارے ہیں“ تو وہ خدا کے آگے سرکشی کر رہا ہے۔ اس کو وہی سزا ملے گی جو سرکش کے لئے مقرر ہے، الآیہ کہ وہ تو بہ کرے اور اللہ اس کی توبہ قبول کرلے۔ ۸ اکتوبر ۱۹۸۳ء قال مطرف العابد : لأن ابيث نائما وأصبح نادما خير من أن ابيث قائما وأصبح معجبا۔ میں رات کو سوتا رہوں اور صبح کو ندامت کے ساتھ اٹھوں یہ مجھ کو اس سے زیادہ پسند ہے کہ میں رات کو عبادت میں کھڑا رہوں اور عُجب کے ساتھ صبح کروں۔ اس قول میں اصل زور سونے پر نہیں ہے بلکہ عجب کے ساتھ صبح کرنے پر ہے۔ یعنی اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ رات بھر سوتے رہو بلکہ اصل مطلب یہ ہے کہ عمل خیر پر نازاں نہ ہو۔ دین کی اصل حقیقت تواضع ہے۔ عجب اس کا ضد ہے۔ جو دینی عمل آدمی کے اندر تواضع پیدا کرے وہ سچا عمل ہے، اور جو دینی عمل آدمی کے اندر عجب اور کبر پیدا کرے وہ جھوٹا عمل۔ ہر دینی عمل کا مقصد یہ ہے کہ بندہ اپنے رب کے قریب ہو۔ اور جو شخص خداوند عالم کے قریب ہوگا وہ عجز و تواضع کا نمونہ بنے گا نہ کہ کبر و ناز کا نمونہ۔ ۹ اکتوبر ۱۹۸۳ء ایک صاحب پاکستان سے آئے۔ انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں ایک دیوبندی عالم ہیں۔ وہ رد بدعت پر نہایت زبردست تقریر کرتے ہیں۔ چنانچہ لوگوں میں وہ ”مولانا بجلی گھر“ کے نام سے مشہور ہیں۔ میں نے سوچا کہ کیسی عجیب ہے وہ قوم جو ایک طرف ”رحمت للعالمین“ کا امتی ہونے پر

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page