Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 351

By Maulana Wahiduddin Khan

فخر کرتی ہے، دوسری طرف اس کے پاس جھگڑے اور فساد والی تقریروں کے سوا اور کوئی سرمای نہیں ۔ مسلمانوں نے مولانا "بجلی گھر" تو پیدا کئے۔ مگر مولانا رحمت عالم، اور مولانا درد و شفقت پیدا انہیں کیا۔ مسلمانوں میں کوئی عالم نہیں جو غیر مسلموں کو سوز وہم دردبی اور خیر خواہی کے جذبے کے تحت خدا کے دین کا پیغام پہنچائے ۔ البتہ آپس کے جھگڑوں میں ہر آدمی آندھی اور طوفان بنا ہوا ہے۔ موجودہ زمانہ کے مسلمان باہمی جھگڑوں کا پا در ہاؤس بنے ہوئے ہیں مگر وہ پیغام حق کا چشمہ شیریں نہ بن سکے ۔ ۱۰ اکتوبر ۱۹۸۴ مولانا عبد العزیز قاسمی مدرسہ بیت العلوم دھریا پیٹ، ضلع تلنگانہ، میں استاذ ہیں انہوں نے ۱۹۸۳ کا ایک واقعہ بتایا ۔ کٹ پار (آندھرا پردیش) میں سیرت النبی کا جلسہ تھا۔ مولانا عبد العزیز قاسمی بھی اس جلسہ میں مقرر کی حیثیت سے بلائے گئے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ یہ جلسہ سڑک پر ٹینٹ لگا کر کیا جارہا تھا۔ شامیانہ کے نیچے فرش اور کرسیاں بھی ہوئی تھیں۔ عین اس وقت ہندوؤں کا ایک جلوس نکلا۔ کسی دیوی کا جلوس تھا۔ وہ گزرتا ہوا جلسہ گاہ کے قریب پہنچ گیا۔ جلسہ کے منتظمین نے جب یہ دیکھا تو ان کے چند افراد آگے بڑھ کر جلوس کے قائدین سے ملے۔ انھوں نے کہا کہ ہم کو یہ معلوم نہ تھا کہ آج اس سڑک سے آپ کا جلوس نکلنے والا ہے ، ورنہ ہم یہاں آج اپنا جلسہ نہ کرتے بہر حال آپ ہمیں تھوڑا سا وقت دیں ، ہم اپنا جلسہ تھوڑی دیر کے لئے روک کر ٹینٹ اور کرسیاں وغیرہ ہٹا دیتے ہیں۔ آپ کا جلوس جب گزر جائے گا تو اس کے بعد دوبارہ اس کو لگالیں گے۔ جلسہ سیرت النبی کے لوگوں نے جب اس قسم کی پیشکش کی تو جلوس والوں کے دل نرم پڑ گئے ۔ انھوں نے کہا کہ نہیں، جیسے ہمارا جلوس ہے ویسے ہی آپ کا جلسہ بھی ہے۔ آپ اپنے جلسہ کو گڑ بڑ نہ کریں ۔ ہم لوگ بازو کی گلی سے نکل کر پھر سڑک پر آجائیں گے۔ آپ کا جلسہ بھی جاری رہے گا۔ اور ہمارا جلوس بھی نکل جائے گا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا ۔ وہ لوگ راستہ بدل کر آگے چلے گئے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page