ڈائری
Urdu book, p. 352
By Maulana Wahiduddin Khan
مسلمان اگر جلوس کو روکتے تو بات بڑھتی اور فساد ہوتا ، مگر جب مسلمانوں نے جلوس کو نہیں روکا تو کچھ بھی نہیں ہوا۔ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ ہم اگر نرمی اختیار کریں تو وہ لوگ اور زیادہ دلیر ہو جائیں گے ، انھیں اس واقعہ سے سبق لینا چاہئے ۔ ۱۱ اکتوبر ۱۹۸۴ یہ ۲۹ اپریل ۱۹۶۸ کا واقعہ ہے۔ اس وقت میں جمعیت علماء ہند کے دفتر مسجد عبد النبی (نئی دہلی) میں تھا۔ دوپہر کے کھانے کا وقت تھا۔ دستر خوان پر مرکز کے لوگ اور کئی مہمان بیٹھے ہوئے تھے شفیق چپراسی کھانا لا کر دستر خوان پر رکھ رہا تھا۔ وہ دال کا پیالہ لایا تو اتفاق سے اس کا ہاتھ ہل گیا اور دال چھلک کر مولانا اسعد مدنی کی پیٹھ پر گر پڑی۔ سفید دھلا ہوا کرتا گندا ہو گیا۔ دسترخوان پر بیٹھے ہوئے لوگ شفیق کو بری نظروں سے دیکھنے۔ خود شفیق کو بھی شدید احساس ہوا۔ مگر مولانا اسعد مدنی نے شفیق کو کچھ نہیں کہا۔ وہ مسکراتے ہوئے بولے : چھوڑو اس کو ، اپنا کام کرو۔ مولانا اسعد مدنی سے مجھے سخت اختلاف ہے۔ میرا یہ اختلاف اسی زمانہ میں ظاہر ہو گیا تھا جب کہ میں الجمعیتہ وکیل سے وابستہ تھا۔ میری ڈائری میں درج ہے کہ : ۲۹ دسمبر ۱۹۷۰ کو جب کہ میں جمعیۃ بلڈنگ میں اپنے دفتر کے کمرہ میں بیٹھا ہوا تھا ، الجمعیۃ کے مینجر جناب الطاف الرحمن کا نپوری آئے۔ گفتگو کے دوران انھوں نے بتایا کہ مولانا اسعد مدنی نے ان سے کہا ہے کہ وہ روز نامہ الجمعیۃ اور ہفت روزہ الجمعیۃ دونوں کے نہ صرف شاکی ہیں ، بلکہ دونوں سے انھیں دکھ پہنچا ہے۔ مولانا اسعد مدنی سے اختلاف کے باوجود میں نے دیکھا ہے کہ ان کے اندر کچھ خاص صلاحیتیں ہیں جو دوسروں میں نہیں۔ مثلا وسعت ظرف جس کا ایک نمونہ اوپر کی مثال میں نظر آتا ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ اس دنیا میں ڈا کو بننا ہو تب بھی کچھ صلاحیتیں درکار ہیں۔ بے صلاحیت آدمی اس دنیا میں کچھ نہیں بن سکتا۔ تاہم مولانا اسعد مدنی اور اس قسم کے دوسرے حضرات کا وسعت ظرف بہت محدود دائرہ میں ہوتا ہے۔ وہ اپنے موافقین کے لئے وسیع الظرف ہوتے ہیں مگر اپنے مخالفین کے لئے اتنا ہی

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader