ڈائری
Urdu book, p. 353
By Maulana Wahiduddin Khan
تنگ ظرف بن جاتے ہیں۔ موجودہ دنیا میں انسان کا امتحان بڑا عجیب ہے۔ اس کا امتحان یہ ہے کہ وہ بظاہر بے مقصد عالم کے اندر چھپی ہوئی مقصدیت کو دریافت کرے ۔ وہ نہ دکھائی دینے والے خدا کو دیکھے۔ کوئی مجبوری نہ ہو تب بھی وہ اطاعت کرے۔ مکمل طور پر دنیا میں رہتے ہوئے مکمل طور پر آخرت والا بنے۔ وہ حق کا اعتراف کرے جب کہ وہ اس کا انکار کرنے کے لئے پوری طرح آزاد ہو۔ خلاصہ یہ کہ وہ قیامت کے آنے سے پہلے قیامت کو اپنے اوپر طاری کرلے۔ بظاہر وہ اپنے آپ کو خدا کی مانند پائے مگر وہ خود اپنے ارادہ سے اپنے آپ کو بندہ بنالے۔ یہ ایک بے حد آسان مگر بے حد سخت امتحان ہے۔ آسان اس لئے کہ یہ سب کچھ اندرونی نفسیات کی سطح پر پیش آتا ہے۔ آدمی کو اس کے سوا اور کچھ نہیں کرنا پڑتا کہ وہ ایک ڈھنگ سے سوچنے کے بجائے دوسرے ڈھنگ سے سوچنے لگے۔ وہ اپنی زبان سے ایک لفظ نکالنے کے بجائے دوسرا لفظ نکالے۔ مگر یہ آسان ترین چیز آدمی کے لئے مشکل ترین چیز بن جاتی ہے۔ کیوں کہ ایک کرنے کے لئے آدمی کو اپنی انا کو توڑنا پڑتا ہے، اور بلاشبہ انا کو توڑنے سے زیادہ مشکل کوئی کام انسان کے لئے نہیں۔ ۱۳ اکتوبر ۱۹۸۴ سابق شاہ ایران محمد رضا پہلوی نے اپنی جلاوطنی کے آخری دنوں میں اپنے حالات قلم بند کئے تھے جو اب شائع ہوگئے ہیں۔ اس کا ایک پیرا گراف یہ ہے: ”۱۹ اکتوبر ۱۹۷۹ء تک میکسیکو میں میری حالت زیادہ بگڑنے لگی اور مجھے اپنے ماتحتوں کا یہ مشورہ قبول کرنا پڑا کہ اب علاج کے لئے امریکہ جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ ۲۲ اکتوبر کی شام کو میکسیکو کے ہوائی اڈہ پر ہوائی جہاز میرے لئے تیار کھڑا تھا اور امریکی قونصل جنرل وہاں موجود تھا جو میرے کاغذات کو آخری شکل دینے آیا تھا۔ اس نے مجھے دیکھا اور مجھے اس کے چہرہ پر حیرت کے آثار نظر آئے۔ شاید اسے سمجھ میں وہ شہنشاہ دکھائی نہ دیا بقول اخبارات ”بنیادی انسانی حقوق کا دشمن“ اور ”عوام

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader