Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 354

By Maulana Wahiduddin Khan

کے لئے تشدد“ کی علامت تھا۔ تو نسل جنرل نے اس کے برعکس اپنے سامنے ایک ایسا کمزور اور بیمار انسان دیکھا جو مشکل ہی سے چل رہا تھا۔“ ۴۰ھ تک احادیث وضع سے پاک رہیں۔ علی و معاویہ کی جنگ کے بعد جو سیاسی اختلافات پیدا ہوئے اس سے وضع حدیث کا دروازہ کھلا۔ ہر فرقہ اپنے کو برحق ثابت کرنے کے لئے حدیثیں گھڑنے لگا۔ اس کے نتیجہ میں علم حدیث وجود میں آیا۔ اور جرح و تنقید کے ذریعہ معلوم کیا جانے لگا کہ کون حدیث صحیح ہے اور کون غلط۔ تا ہم لاکھوں کی تعداد میں موضوع حدیثیں امت کے اندر پھیل گئیں۔ چنانچہ بہت سے لوگوں نے موضوع احادیث پر مستقل کتابیں لکھیں۔ انہی میں سے ایک حافظ ابوالفرج بن جوزی (م ۵۹۷ ھ) ہیں۔ ابن جوزی نے اپنی کتاب میں صحاح تک میں موضوع احادیث کی نشاندہی کی ہے۔ انھوں نے اپنی کتاب میں بخاری کی ایک، مسلم کی ۲، مسند احمد کی ۳۸، سنن ابی داؤد کی ۹، ترندی کی ۳۰، نسائی کی ۱۰، ابن ماجہ کی ۳۰ ، مستدرک حاکم کی ۶۰ حدیثیں درج ہیں۔ ان کے علاوہ اور بہت سی احادیث کو موضوع بتایا ہے۔ اگر چہ علما نے بعض روایتوں کے سلسلہ میں ابن جوزی کی رائے سے اختلاف کیا ہے۔ تا ہم اس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ احادیث کو جانچنے کے سلسلہ میں ہمارے علما کس قدر شدید تھے ۔ اور کس طرح بلا رورعایت ہر روایت کو جانچتے تھے تاکہ ایسا نہ ہو کہ جو چیز قول رسول نہیں ہے اس کو قول رسول کہہ دیا جائے ۔ مگر ہمارے علما میں یہی ذہن وسیع تر حقیقتوں کے لئے نہیں بنا۔ یعنی ایسا نہیں ہو کہ وہ دوسری تمام چیزوں کو حقیقت واقعہ سے جانچیں اور جو چیز حقیقت نہ ہو اسے رد کر دیں۔ یہی وجہ ہے کہ تاریخ میں اور شخصیات کے تذکروں میں بے شمار غیر واقعی باتیں بھر گئیں۔ یہاں ہر بات کتابوں میں درج کر دی گئی خواہ وہ بالکل بے اصل کیوں نہ ہو۔ مسلمانوں کا علمی ذہن صرف حدیث تک رہا، اس کے بعد ان کا علمی ذہن ختم ہو گیا۔ اس کی کے زبردست نقصانات پچھلی صدیوں میں مسلمانوں کو پہنچے ہیں۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page