Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 355

By Maulana Wahiduddin Khan

لان جعل اللہ لك عليها سبيلا فانه لم يجعل لك على ما في بطنها سبيلا اللہ نے آپ کو اس عورت کے اوپر حد جاری کرنے کا اختیار دیا ہے مگر اس کے پیٹ میں جو بچہ ہے اس پر اختیار نہیں دیا۔ عمر فاروق نے سنتے ہی فوراً آپ کا فیصلہ منسوخ کر دیا اور کہا : لولا علی لهلك عمر اگر علی نہ ہوتے تو عمر ہلاک ہو جاتا۔ اس واقعہ سے اندازہ ہوتا ہے کہ صحابہ کرام میں اعتراف کا جذبہ کتنا زیادہ بڑھا ہوا تھا۔ کوئی شخص اگر ان کی غلطی کو بتاتا تو اس کو محسوس کرنے میں ان کو ایک لمحہ کی دیر نہ لگتی۔ وہ بلا تاخیر اس کا اعتراف کر لیتے ۔ ان کی روح کو اس کے بغیر تسکین نہ ملتی کہ اعتراف کا آخری لفظ جو ان کے پاس ہے اسے استعمال کر ڈالیں۔ ۱۶ اکتوبر ۱۹۸۸ غزوہ احزاب ( شوال ۵ھ ) بڑے سخت حالات میں ہوا۔ جاڑے کا موسم تھا۔ سرد ہوائیں چل رہی تھیں۔ کھانے کا کوئی انتظام نہ تھا۔ چنانچہ اکثر اوقات فاقے میں گزر رہے تھے۔ دشمنوں نے مدینہ کو اس طرح گھیر رکھا تھا کہ کہیں نکلنے تک کی گنجائش نہ تھی۔ ان حالات میں مہاجرین و انصار نے خندق کھودی۔ وہ خدائی کر رہے تھے اور مٹی اٹھا اٹھا کر لا رہے تھے اور یہ شعر پڑھتے جا رہے تھے: نحن الذین بایعوا محمدا علی الجهاد ما بقینا ابدا ہم وہ لوگ ہیں جنھوں نے محمد کے ہاتھ پر بیعت کی ہے۔ ہم نے جہاد پر بیعت کی ہے جب تک بھی ہم اس دنیا میں باقی رہیں۔ ” جہاد “ کے معنی ہیں اپنی آخری کوشش صرف کر دینا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم ” محمد “ کے ساتھ ہیں ، ہم کبھی ان کو چھوڑنے والے نہیں، خواہ اس کی قیمت ہمیں یہ دینی پڑے کہ ہم پر فاقے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page