ڈائری
Urdu book, p. 356
By Maulana Wahiduddin Khan
پڑیں، ہماری معاشیات تباہ ہوں، ہمارے گھر اجڑ جائیں۔ ہم کو پتھر توڑنا اور مٹی ڈھونا پڑے۔ ہم کو تلوار کے مقابلہ میں کھڑا ہونا پڑے، جب کہ ہمارے پاس تلوار بھی نہ ہو۔ غرض جو بھی قیمت دینی ہو، وہ قیمت ہم دیں گے۔ مگر ہم نے جس شخص کے ہاتھ پر حق کی بیعت کی ہے اس کو کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ اپنے قول پر پورا اترنے کا یہ کردار ہی اس دنیا میں سب سے بڑی چیز ہے۔ ایسے لوگ جب قابلِ لحاظ تعداد میں اکٹھا ہو جائیں تو وہی وہ لوگ ہیں جو حقیقی انقلاب لاتے ہیں، وہ تاریخ کا رخ موڑ دیتے ہیں۔ ۷ اکتوبر ۱۹۸۳ء عربی کا ایک مقولہ ہے : الوقت كالسيف - اذا لم تقطعه قطعك ۔ (وقت تلوار کی مانند ہے۔ اگر تم اس کو نہ کاٹو تو وہ تم کو کاٹ ڈالے گا ) یہ ایک نہایت سچی بات ہے۔ وقت کوئی ٹھہری ہوئی چیز نہیں۔ وہ ہر لمحہ گزر رہا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جو وقت استعمال نہیں ہوا وہ کھو گیا ۔ اگر آپ نے وقت کو استعمال کر لیا تو آپ وقت کے فاتح ہیں۔ اور اگر آپ وقت کو استعمال نہ کر سکے تو وقت آپ کے اوپر فاتح ۔ ۸ اکتوبر ۱۹۸۳ء اردو زبان میں عربی زبان کے الفاظ کثرت سے موجود ہیں ۔ مگر بہت سے الفاظ ایسے ہیں جو استعمال کے اعتبار سے عربی میں کچھ مفہوم رکھتے ہیں اور اردو میں کچھ۔ ایک عرب ملک میں کچھ ہندوستانی لوگ شریک تھے۔ ایک موقع پر اسٹیج کی طرف سے اعلان کیا گیا : التقریر سوف یوزع الیکم ہندوستانی بزرگ نے اس کا مطلب یہ سمجھا کہ اسٹیج پر آپ کے درمیان تقسیم کی جائے گی ۔ حالاں کہ تقریر سے مراد رپورٹ تھا۔ اور اس کا مطلب یہ تھا کہ رپورٹ آپ کے درمیان تقسیم کی جائے گی۔ اس طرح کے لطیفے ہندوستانیوں اور عربوں کی ملاقات کے دوران اکثر پیش آتے ہیں۔ ہمارے فقہاء نماز کے جزئی مسائل کی حد درجہ تفصیل اور تحقیق کرتے ہیں۔ مگر خشوع کے بارے میں وہ اتنا کہنا کافی سمجھتے ہیں :

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader