Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 357

By Maulana Wahiduddin Khan

ان الخشوع ( ادب من آداب الصلوۃ خشوع نماز کے آداب میں سے ایک ادب ہے۔ یہ خشوع کی نہایت نا ناقص تشریح ہے۔ کیوں کہ خشوع نماز کی اصل حقیقت ہے۔ نہ کہ وہ نماز کے آداب میں سے ایک ادب ہے۔ قرآن میں واضح طور پر موجود ہے : قد افلح المو منون الذین هم في صلاتهم خاشعون ( وہ اہل ایمان کامیاب ہونگے جو اپنی نماز میں خشوع اختیار کرتے ہیں۔ فقہا ان بحثوں میں پڑے جو بحثیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں کی تھیں۔ اور نہ آپ کے بعد آپ کے اصحاب نے کیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ صراط مستقیم سے ہٹ گئے۔ فقہا کی نو ایجاد بحثوں میں نماز مسائل کی ایک چیز بن گئی، حالاں کہ اپنی اصل حقیقت کے اعتبار سے وہ خشوع کی ایک چیز تھی۔ ۲۰ اکتوبر ۱۹۸۳ء دنیا کے تمام حکمران امن امن پکار رہے ہیں مگر دنیا میں کہیں بھی امن قائم نہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ امن کا لفظ ان حکمرانوں کے لئے محض ایک تبلیغی نعرہ ہے نہ کہ کوئی سنجیدہ فیصلہ۔ ایسا ہی کچھ معاملہ آج اسلام کا بھی ہورہا ہے۔ آج ہر طرف اسلام کا غلغلہ بلند ہے۔ مگر خدا کی زمین پر چند گز زمین بھی ایسی نہیں جہاں حقیقی معنوں میں اسلام قائم ہو۔ اس کی وجہ کیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگ اسلام کے اوپر اپنی بڑائی قائم کرنا چاہتے ہیں۔ بھرے ہوئے مجمع میں کوئی بھی نہیں جو اپنی ذات کے اوپر اسلام کی بڑائی قائم کرنے کے لئے بے قرار ہو ۔ ۲۱ اکتوبر ۱۹۸۴ء بدیع الزماں سعید النوری ۱۸۷۳ء میں ترکی میں پیدا ہوئے ۔ ۲۰ سال کی عمر میں دہ ملکی سیاست میں داخل ہو گئے ۔ بالآخر مایوس ہو کر ۱۹۲۱ء میں سیاست سے علیحدہ ہوگئے : بد أبديع الزمان الفصل الثاني من حياته بقوله راعوذ بالله من الشيطان والسياسة، ثم راح يتخذ من هذه الكلمة دستورا لجميع صفحات هذا الفصل الجديد من عمره ۔ فقد غادر القرع إلى مكان مافي

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page