ڈائری
Urdu book, p. 358
By Maulana Wahiduddin Khan
بلدۃ وان ، منزوی عن الحکام و النواب، مبتعدا عن جميع مشاكل السياسة واصحابها ڈاکٹر محمد سعيد رمضان البوطی ، من الفکر الی القلب ، دمشق ۳۷۹، صفحه ۳۲۰ بدیع الزمان نے اپنی زندگی کا دوسرا دور اس قول سے شروع کیا : میں شیطان اور ریاست سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں ۔ پھر یہی کلمہ ان کی عمر کے نئے دور کا دستور بنا رہا۔ انھوں نے انقرہ چھوڑ دیا اور وہ ان کے ایک مقام پر آکر بس گئے ۔ وہ امراء اور حکام سے الگ رہتے اور سیاسی مسائل اور اس کے لوگوں سے دور ۔ یہی موجودہ زمانہ کے اکثر مسلم رہنماؤں کا حال ہوا ہے۔ انھوں نے اپنی جوانی کی عمر سیاسی ہنگاموں میں گزاری۔ اور آخر میں وہ سیاست سے الگ ہو کر دوسرے انداز کی باتیں کرنے لگے۔ مگر ان میں سے کسی رہنما کی بعد کی زندگی یہ ثابت نہیں کرتی کہ انھوں نے شعوری طور پر کسی نئی چیز کو دریافت کیا تھا ۔ ان کی زندگی کا یہ دوسرا دور زیادہ تر ان کی مایوسی کا نتیجہ تھا نہ کہ ان کی کسی نئی دریافت کا نتیجہ۔ ۲۲ اکتوبر ۱۹۸۴ آدمی جب سرکشی کا ایک فعل کرتا ہے تو گویا وہ اپنے آپ کو دلدل میں ڈال دیتا ہے۔ اس دلدل سے نکلنے کی واحد تدبیر تو یہ ہے ۔ آدمی اگر سرکشی کرنے کے بعد اللہ کی طرف پلٹ آئے اور دل سے توبہ واستغفار کرے تو یہ چیز اس کو دلدل سے نکالنے کا ذریعہ بن جائے گی ۔ اس کے برعکس اگر وہ یہ کرے کہ اپنی سرکشی پر قائم رہے اور اپنے آپ کو برحق ثابت کرنے کے لئے جھوٹ اور فریب کی مہم چلائے تو وہ مزید دلدل میں کھنچتا چلا جائے گا ۔ یہاں تک کہ وہ اس میں ہمیشہ کے لئے غرق ہو جائے گا ۔ ۲۳ اکتوبر ۱۹۸۴ ہوائی جہاز کے اغوا (hijacking) کا واقعہ غالباً پہلی بار ۱۹۳۱ میں پیش آیا ۔ یہ ہوائی جہاز پیرو میں اغوا کیا گیا تھا ۔ ۱۹۳۱ سے اب تک مجموعی طور پر ہوائی جہازوں کے اغوا کے ۷۵۷ واقعات پیش آئے ہیں جن میں ۲۳۰ مسافر ہلاک ہوئے ہیں ۔ ایشیا میں ہوائی جہاز کو اغوا کرنے کا پہلا واقعہ غالباً ۱۹۴۸ میں پیش آیا ۔ اس جہاز

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader